• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

روشنیوں کا تہوار اندھیرے میں تبدیل: دیوالی مناتے ہوئے 14 بچے بینائی سے محروم

by ویب ڈیسک
اکتوبر 23, 2025
in دنیا
0
روشنیوں کا تہوار اندھیرے میں تبدیل: دیوالی مناتے ہوئے 14 بچے بینائی سے محروم
0
SHARES
197
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں ہر سال دیوالی کے موقع پر بچے اور نوجوان آتش بازی کے مختلف انداز آزماتے ہیں۔ کبھی چکریوں کا شوق، کبھی راکٹ اور کبھی رنگ برنگی سپارکلرز۔ مگر اس سال ایک نیا کھیل، جسے بچے ”کاربائیڈ گن“ یا ”دیسی فائر کریکر گن“ کہہ رہے ہیں، خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

یہ کاربائیڈ گن دراصل ایک ہاتھ سے بنائی جانے والی آتش بازی کی ڈیوائس ہے، جو بظاہر ایک کھلونا لگتی ہے، مگر پھٹنے پر بم کی طرح دھماکہ کرتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق صرف تین دنوں میں بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں 122 سے زائد بچے زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 14 بچوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔

بھارت کے مختلف علاقوں میں یہ گنیں کھلے عام فروخت ہو رہی تھیں، حالانکہ حکومت نے چند دن پہلے ہی ان پر پابندی عائد کی تھی۔ یہ گن تقریباً 150 سے 200 روپے میں بیچی جا رہی ہے، جسے بچے بازار سے خرید لیتے ہیں یا پھر خود گھر میں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک ’خطرناک دھماکہ خیز آلہ‘ ہے۔ جب کاربائیڈ، ماچس کے سروں اور پلاسٹک یا ٹن کی پائپ میں بارود بھر کر اسے جلایا جاتا ہے، تو دھماکے کے ساتھ گرم گیس اور دھات کے ذرات نکلتے ہیں جو سیدھے چہرے اور آنکھوں پر لگتے ہیں۔ کئی بچوں کی آنکھ کے اندرونی حصے بری طرح جھلس گئے ہیں، اور کچھ کی آنکھوں کے پردے پھٹ گئے ہیں۔

ہسپتالوں میں بچوں کے وارڈ زخمی مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ کئی بچوں کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے، اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بہت سے بچے شاید کبھی مکمل بینائی واپس نہ پا سکیں۔

پولیس نے اس خطرناک گن کو بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی اس قسم کی چیزیں فروخت کرے گا یا ان کی تشہیر کرے گا، اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خطرناک رجحان کے پیچھے ایک اور وجہ سوشل میڈیا بھی ہے۔ انسٹاگرام اور یوٹیوب پر “فائر کریکر گن چیلنج” کے نام سے ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں نوجوان یہ گن چلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان ویڈیوز کو دیکھ کر بچے متاثر ہو رہے ہیں اور گھر میں خود یہ گن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حادثات بڑھ گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کا فیصلہ۔۔کیا مودی ٹرمپ کی دھمکیوں پر ڈگمگا رہے ہیں؟

بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کا فیصلہ۔۔کیا مودی ٹرمپ کی دھمکیوں پر ڈگمگا رہے ہیں؟

ایس پی عدیل اکبر کی موت کی کہانی میں نیا موڑ، گزشتہ رات عدیل اکبر پمز کے ماہر نفسیات کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تھے، ڈاکٹر سے ان کی کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

ایس پی عدیل اکبر کی موت کی کہانی میں نیا موڑ، گزشتہ رات عدیل اکبر پمز کے ماہر نفسیات کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تھے، ڈاکٹر سے ان کی کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

نیا پاکستانی پاسپورٹ کن منفرد خصوصیات کا حامل اور فیس کتنی ہوگی؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

نیا پاکستانی پاسپورٹ کن منفرد خصوصیات کا حامل اور فیس کتنی ہوگی؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

متحدہ عرب امارات میں 18 سالہ بھارتی نوجوان، گولڈن ویزا ہولڈر کی دیوالی کی تقریبات کے دوران اچانک دل کے دورے سے موت ۔ تفصیلات سامنے آگئیں

متحدہ عرب امارات میں 18 سالہ بھارتی نوجوان، گولڈن ویزا ہولڈر کی دیوالی کی تقریبات کے دوران اچانک دل کے دورے سے موت ۔ تفصیلات سامنے آگئیں

ترکی میں سابقہ بیوی کو موٹا کہنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے جرمانہ کر دیا

ترکی میں سابقہ بیوی کو موٹا کہنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے جرمانہ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In