• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی سے قبل ان سے کیا گفتگو ہوئی؟ آپریٹر کا بیان سامنے آگیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
ایس پی عدیل اکبر کی موت کی کہانی میں نیا موڑ، گزشتہ رات عدیل اکبر پمز کے ماہر نفسیات کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تھے، ڈاکٹر سے ان کی کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
1.4k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد پولیس میں تعینات ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی سے قبل کی جانے والی گفتگو پر ان کے ساتھ گاڑی میں موجود آپریٹر کا بیان سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق عدیل اکبر کی موت کے وقت گاڑی میں موجود آپریٹر اور ڈرائیوار زیر حراست ہیں، دونوں سے واقعے کے دوران گاڑی میں ہونے والی بات چیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا؟ زیر حراست افراد سے تفیش جاری ہے، ایس پی عدیل اکبر کو موبائل پر آنے والی کالز کی تفتیش بھی جاری ہے۔

گاڑی میں موجود آپریٹر نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ایس پی عدیل اپنی پروموشن سے متعلق اسٹبلشمنٹ ڈویژن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر کو ایک کال 4 بج کر23 منٹ پر آئی، عدیل اکبر نے ڈرائیوار کو دفتر خارجہ جانے کا کہا، عدیل اکبر کاغذات کی تصدیق کے لیے دفتر خارجہ گئے،کچھ دیر بعد واپس آ گئے۔

آپریٹر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایس پی عدیل اکبر کو ایک اور کال آئی جس کے بعد نجی ہوٹل کے سامنے عدیل اکبر نے مجھ سےگن مانگ لی، میں نے میگزین نکال کر گن ایس پی عدیل اکبر کو دے دی، عدیل اکبر نے سکیورٹی چیکنگ کے دوران پوچھا یہ گن چلتی بھی ہے کہ نہیں، عدیل اکبر نےکہا” لاؤ میگزین مجھے دو، اس میں کتنی گولیاں ہیں۔”

پولیس آپریٹر نے بتایا کہ میں نے میگزین عدیل اکبر کے حوالے کیا اور کہا اس میں 50 گولیاں ہیں، عدیل اکبر اپنی سرکاری گاڑی ڈبل کیبن کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے، میں اور ڈرائیوار گاڑی کی اگلی نشست پر موجود تھے، عدیل اکبر نے میگزین لیکر گن میں لوڈ کی، چند لمحوں بعد اچانک فائر کی آواز آئی۔

ابتدائی بیان میں آپریٹر نے بتایا کہ عدیل اکبر کے ماتھے پر فائر لگا جو سر کے پچھلے حصے سے باہر نکل گیا، عدیل اکبر کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

آپریٹر نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ ایس پی صاحب سے فائر ہو گیا ہے، ڈرائیوار نے گاڑی فوری پمز کی طرف روانہ کر دی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
لیجنڈ بھارتی اداکارستیش شاہ گردے فیل ہونے کے باعث 74برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لیجنڈ بھارتی اداکارستیش شاہ گردے فیل ہونے کے باعث 74برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ،18 مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش

خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ،18 مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش

پانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ

پانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ

ڈنکی لگا کر امریکہ پہنچنے والے 50 کے قریب بھارتی نوجوانوں کو امریکہ سے ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھارت ڈی پوررٹ کر دیا گیا

ڈنکی لگا کر امریکہ پہنچنے والے 50 کے قریب بھارتی نوجوانوں کو امریکہ سے ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھارت ڈی پوررٹ کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In