• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

امریکا اور چین کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
in دنیا
0
امریکا اور چین کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو
0
SHARES
103
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 6 سال بعد اہم ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے مکالمہ کیا کہ آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔

امریکی صدر نے چین کے ساتھ طویل مدتی بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے تاہم مزیدکچھ معاملات پر آج اتفاق ہو جائے گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکاکو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے مسائل پر کھلے دل سے گفتگو ضروری ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارتی ٹیموں میں بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، دونوں ممالک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول قائم کیا جائے۔

چینی صدر نے حالیہ غزہ جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ چین بھی دیگر تنازعات کے حل کے لیے امن مذاکرات کو فروغ دے رہا ہے۔

صدر شی نے ٹرمپ سے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان اختلا فات معمول کی بات ہے، باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد کے لیے آپ کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل بوسان پہنچنے والے امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے مصافحہ کیا، دونوں رہنماؤں نے تصاویر کھنچوائیں۔

ملاقات سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ یہ ملاقات کامیاب ہوگی تاہم اس دوران صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر سخت گیر مذاکرات کار ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور آج کی ملاقات مفید رہے گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
روس کا بین البراعظمی میزائلوں سے بھی طاقتور زیر آب ایٹمی ہتھیار کا کامیاب تجربہ

روس کا بین البراعظمی میزائلوں سے بھی طاقتور زیر آب ایٹمی ہتھیار کا کامیاب تجربہ

جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟

جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟

افغان تارک وطن کے چاقو حملے کے بعد کریک ڈائون ،برطانیہ میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، ایک ہزار ملک بدر

افغان تارک وطن کے چاقو حملے کے بعد کریک ڈائون ،برطانیہ میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، ایک ہزار ملک بدر

مالٹا میں چھٹیاں منانے والے پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

مالٹا میں چھٹیاں منانے والے پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

چین کی معیشت سمندر جیسی ، چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان

چین کی معیشت سمندر جیسی ، چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In