• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

شوگر اور موٹاپے کے شکار افراد کو اب امریکی ویزا نہیں ملے گا ، امریکی صدر نے نیا اصول متعارف کرا دیا

by ویب ڈیسک
نومبر 8, 2025
in دنیا
0
ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر
0
SHARES
292
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور نیا اصول متعارف کرادیا ہے، اب شوگر (Diabetes) اور موٹاپے (Obesity) جیسی دیرینہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو امریکی ویزا دینے سے انکار کرنے کا نیا قانون تیار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے دنیا بھر کی امریکی ایمبیسیوں اور قونصل خانوں کو تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔عام طور پر امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کی صحت کی جانچ امیگریشن حکام کی جانب سے کی جاتی ہے، اس دوران ٹی بی (TB) جیسی متعدی بیماریوں کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے۔ اب ان قوانین میں ترمیم کی گئی ہے اور مزید بیماریوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام یہ جانچیں گے کہ کیا درخواست دہندہ کسی طویل مدتی بیماری میں مبتلا ہے؟ اور اگر اسے امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے تو کیا اس سے حکومت پر مالی بوجھ بڑھے گا؟ ان نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ”درخواست دہندہ کی صحت کو لازمی طور پر مدنظر رکھا جائے۔ دل کے امراض، سانس کی بیماریاں، کینسر، ذیابیطس، میٹابولک اور اعصابی بیماریاں، اور ذہنی صحت کے مسائل کے شکار افراد کی دیکھ بھال کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

اسی طرح موٹاپے کی وجہ سے دمہ، نیند کی کمی (Sleep Apnea) اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایسے مریضوں کو طویل مدتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے جو حکومت کے لیے بھاری خرچ ثابت ہوتا ہے۔

لہٰذا ضروری ہے کہ ویزا افسران مہاجرین کی صحت کا جائزہ لے کر یہ طے کریں کہ آیا وہ سرکاری وسائل پر انحصار کریں گے یا نہیں۔ اگر وہ حکومت پر بوجھ بننے کے امکانات رکھتے ہیں تو انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ ویزا افسران اس بات کی تصدیق کریں کہ آیا درخواست دہندہ امریکی حکومت کی مالی مدد کے بغیر اپنا علاج خود برداشت کر سکتا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ خاندان کے افراد کی صحت کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم امریکی وزارتِ خارجہ نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اس لیے یہ واضح نہیں کہ یہ نئے قوانین نافذ ہو چکے ہیں یا نہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
خطرناک بیماری کی وجہ سے ٹانگ اور انگلیاں کھودینے والی خاتون نوف حسن المعینی کی ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرنے کی بے مثال کہانی

خطرناک بیماری کی وجہ سے ٹانگ اور انگلیاں کھودینے والی خاتون نوف حسن المعینی کی ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرنے کی بے مثال کہانی

ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں: جنرل سید عاصم منیر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر کے آرمی چیف کو “چیف آف ڈیفنس فورسز” کا عہدہ دینے کی تجویز ،27 ویں ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا

کراچی سے نیویارک

کراچی سے نیویارک

بھارتی فوجی چلتی ٹرین میں ٹرین اٹینڈنٹ کے ہاتھوں قتل

بھارتی فوجی چلتی ٹرین میں ٹرین اٹینڈنٹ کے ہاتھوں قتل

شارجہ: محفوظ جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ پر شخص گرفتار

شارجہ: محفوظ جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ پر شخص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In