راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے میچ میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم نے سلپ میں سماراوکرما کا ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماراوکرما حارث کی گیند کھیلنے کے لیے کریز سے باہر نکلے اور ایج لگ کر گیند سلپ میں گئی اور بابر اعطم نے کوئی غلطی کیے بغیر ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا۔





