• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا، کچن میں دفنا دیا، قاتلہ بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات

by ویب ڈیسک
نومبر 12, 2025
in دنیا
0
شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا، کچن میں دفنا دیا، قاتلہ بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات
0
SHARES
454
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

احمد آباد: بھارت میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش اپنے ہی کچن میں دفنا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 2015 میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ سرکھیج علاقے میں مقیم تھا۔

کچھ سال بعد روبی کے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات قائم ہو گئے۔ اسرائیل کو جب اس تعلق کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ بعدازاں روبی نے اپنے عاشق عمران کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ایک رات روبی نے عمران اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ملزمان نے لاش کو کچن میں کھودے گئے گڑھے میں دفنا دیا، نمک چھڑک کر اوپر سے سیمنٹ اور ٹائلیں لگا کر کچن کو پہلے جیسا بنا دیا۔

یہ لرزہ خیز راز تقریباً ایک سال تک چھپا رہا۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد عمران واگھیلا اور روبی کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش عمران نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو مقامِ واردات پر پہنچایا، جہاں سے اسرائیل کی ہڈیاں اور بال برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق روبی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ شوہر کے قتل کے بعد وہ سب کو بتاتی رہی کہ اسرائیل دبئی چلا گیا ہے۔ روبی نے کہا کہ "میں نے دو ماہ تک اسی کچن میں کھانا پکایا، جہاں میرے شوہر کی لاش دفن تھی، پھر عمران کے پاس جا کر رہنے لگی۔”

یہ انکشافات بھارتی عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے ہیں، پولیس نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وہ 35  اسمارٹ فونز جن پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

صارف کال اٹھائے نہ اٹھائے فون ہیک ہو جائے گا ، یو اے ای کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے خطرناک زیرو ڈے سائبر حملے کا الرٹ جاری کر دیا ،6 احتیاطی تدابیر جاری

سیکیورٹی ادارے دہلی دھماکے میں مشتبہ ڈاکٹرعمر اور اور ڈاکٹر مزمل کے ہاسٹل کمروں تک پہنچ گئے

سیکیورٹی ادارے دہلی دھماکے میں مشتبہ ڈاکٹرعمر اور اور ڈاکٹر مزمل کے ہاسٹل کمروں تک پہنچ گئے

ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر

آؤ، امریکیوں کو تربیت دو اور واپس جاؤ، ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی کیا ہے ؟ 

چینی شوہر اور پاکستانی بیوی سے خفیہ ایجنسی کے جعلی بریگیڈئیر اور کرنل کی حیثیت میں مل کر فراڈی گینگ نے 80 لاکھ لوٹ لیے

چینی شوہر اور پاکستانی بیوی سے خفیہ ایجنسی کے جعلی بریگیڈئیر اور کرنل کی حیثیت میں مل کر فراڈی گینگ نے 80 لاکھ لوٹ لیے

سیشن جج اغوا

یو اے ای :فراڈیے کو شہری کے بینک اکائونٹ سے ساڑھے چوبیس ہزار درہم لوٹنا مہنگا پڑا ،عدالت نے اصل رقم کی ادائیگی سمیت 3 ہزار درہم کا جرمانہ اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In