• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

مندر کے باہر سے 16 ہزار کے جوتے چوری، سافٹ ویئر انجینئر رپورٹ درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

by ویب ڈیسک
نومبر 17, 2025
in دنیا
0
مندر کے باہر سے 16 ہزار کے جوتے چوری، سافٹ ویئر انجینئر رپورٹ درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بنگلورو: سافٹ ویئر انجینئر کو عبادت کیلئے مندر جانا مہنگا پڑا ، 16 ہزار روپے مالیت کے جوتے محض پانچ منٹ کے اندر اندر بنگلورو کے جنوبی علاقے بنشکرے تھرڈ اسٹیج میں واقع شری گنیشا مندر کے باہر سے چوری ہوگئے ۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدا میں جوتوں کی چوری کا ایف آئی آر درج کرنے میں ہچکچاہٹ دکھائی، تو سافٹ ویئر انجینئر نے اصرار کیا کہ رپورٹ درج کی جائے کیونکہ اس کے مطابق مندر کے باہر یہ ایک عام مسئلہ ہے۔

گیرینگر کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ صرف چھ ماہ پہلے خریدی گئی ان کی جوتیاں 6 نومبر کو شام 7سات سے ساڑھے سات بجے کے درمیان چوری ہوئیں۔ وہ اپنے برانڈڈ جوتوں Asics میں مندر آئے تھے اور اپنی موٹر سائیکل پارک کر کے جوتیاں اسی جگہ چھوڑ دیں جہاں دیگر عقیدت مندوں نے بھی اپنے جوتے رکھے تھے۔

دعائیں کرنے کے بعد جب وہ صرف پانچ منٹ میں باہر نکلے تو دیکھا کہ جوتیاں غائب ہیں۔ انہوں نے فوراً مندر انتظامیہ اور پنڈت سے رجوع کیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ مندر میں عام مسئلہ ہے۔ چوروں نے تو پنڈت کو بھی نہیں بخشا۔ ان کی چپلیں بھی دو بار چوری ہو چکی ہیں۔ بہت سے عقیدت مندوں نے بھی اپنے جوتے گم ہونے کے واقعات سنائے، مگر کسی نے پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی۔ میں ایسے واقعات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتا تھا۔

مندر کے داخلی دروازے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ایک شخص کو ننگے پاؤں عقیدت مند کا روپ دھارے شکایت کنندہ کی جوتیاں لے کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ماضی میں بھی چند جوتا چور پکڑے جا چکے ہیں، اور انہوں نے بتایا کہ وہ چوری شدہ جوتے 20 سے 50 روپے میں شراب خریدنے کے لیے بیچ دیتے تھے۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی چوریوں کو نظرانداز کیا جائے، تو یہی لوگ آگے جا کر بڑے جرائم کریں گے، اس لیے انہیں سبق سکھانا اور سدھارنا ضروری ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بی این ایس سیکشن 303 (چوری) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور چور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بھارتی فلم ’شعلے‘ 50 برس بعد نئے اختتام کیساتھ ریلیز کیلئے تیار، اب کی بار کلائمیکس میں کیا ہوگا؟

بھارتی فلم ’شعلے‘ 50 برس بعد نئے اختتام کیساتھ ریلیز کیلئے تیار، اب کی بار کلائمیکس میں کیا ہوگا؟

یو اے ای کے مرکزی بینک نے پرسنل لون کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط ختم کر دی

یو اے ای کے مرکزی بینک نے پرسنل لون کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط ختم کر دی

سعودی عرب میں عمرہ زائرین بس حادثے میں ایک ایسا بھارتی خاندان بھی شامل جن کے 9بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ، لرزہ خیز تفصیلات

سعودی عرب میں عمرہ زائرین بس حادثے میں ایک ایسا بھارتی خاندان بھی شامل جن کے 9بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ، لرزہ خیز تفصیلات

سعودی عرب میں بس کا المناک حادثہ،بس میں موجود 46زائرین میں سے 45 جاں بحق ، واحد زندہ بچ جانے والے عبدالصہیب کو نئی زندگی کیسے ملی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

سعودی عرب میں بس کا المناک حادثہ،بس میں موجود 46زائرین میں سے 45 جاں بحق ، واحد زندہ بچ جانے والے عبدالصہیب کو نئی زندگی کیسے ملی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

چینی کا سیاسی گورکھ دھندہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In