اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حویلی لکھاں سے بہاولنگر فنکشن پر جانے والے خواجہ سراء پر اسلحہ سے لیس با اثر ملزمان نے شراب کے نشے میں تشدد کی انتہا کر دی ۔ خواجہ سرا کے جسم کو سگریٹ سے داغتے رہے ۔ خواجہ سرا نےملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی تاہم اس کا کہنا تھا کہ درج ایف آئی آر میں پسٹل کی دفعہ نہیں لگائی گئی ۔ ویڈیو دیکھیں :
https://twitter.com/Atharsaleem01/status/1990857238479524188
دوسری جانب پنجاب پولیس اوکاڑہ نے خواجہ سرا پر تشدد میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے نقدی، سونا اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔






