• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد کچہری دھماکے کی افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب، سہولت کار کا اعتراف

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
in پاکستان
0
لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات
0
SHARES
235
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کی افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ہدف تک پہنچنے میں ناکامی پر مضافاتی علاقے میں پہلی دستیاب جگہ کو نشانہ بنایا، جس سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق حملے کے فوراً بعد انٹیلی جنس بیورو اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر 4 اہم ملزمان گرفتار کیے، ملزمان کی شناخت ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ساجد اللہ عرف شینا حملے کا مرکزی کردار اور ہینڈلر تھا جو خودکش حملہ آور اور بارودی جیکٹ لے کر آیا، شینا نے 2015 میں تحریک طالبان افغانستان میں شمولیت اختیار کی اور مختلف ٹریننگ کیمپس میں تربیت حاصل کی۔

2023 میں اس کی افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کمانڈر داد اللہ سے ملاقات ہوئی، جبکہ اگست 2025 میں بھی وہ دوبارہ افغانستان گیا جہاں دونوں میں رابطہ ایک مخصوص ایپ کے ذریعے برقرار رہا۔

عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے کی، حملہ آوروں کا اصل ٹارگٹ راولپنڈی اور اسلام آباد تھے، ساجد اللہ نے افغانستان جا کر نہ صرف داد اللہ سے ملاقات کی بلکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عبداللہ جان عرف ابو حمزہ سے بھی رابطہ کیا۔

علاوہ ازیں ساجد اللہ نے معاونت کے لیے محمد ذالی اور کامران خان کو بھی ہائر کیا، جو اگست 2025 میں اس کے ساتھ افغانستان بھی گئے، پاکستان واپسی پر ساجد اللہ نے خودکش حملہ آور عثمان شنواری سے رابطہ کیا، جو ننگر ہار افغانستان کا رہائشی ہے۔

بتایا گیا کہ اسے خودکش جیکٹ اور تمام ضروری مواد فراہم کیا گیا، جسے بعد ازاں اسلام آباد کے جی11 سیکٹر میں خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا، ملک ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہا، اور بروقت کارروائی نے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

گرفتار دہشت گرد ساجد اللہ نے اعتراف جرم کیا کہ میں 2016میں یہاں سے افغانستان کنڑ گیا، میں ایک ماہ وہاں رہا اورٹریننگ کی، ایک ماہ بعد ٹریننگ کے بعد پاکستان واپس آگیا، میری افغانستان میں کمانڈر ابوحمزہ سےملاقات ہوئی۔

ساجد اللہ نے بتایا کہ میں کمانڈر ابوحمزہ کے پاس 2023میں افغانستان دوبارہ گیا، میری افغانستان میں کمانڈر تحریک طالبان داداللہ سے ملاقات ہوئی، ہم ایک رات گزار کر پاکستان واپس آئے، مجھے ایک دن تصاویر بھیجی گئیں اورکہا گیا قبرستان سے خودکش جیکٹ لے لو۔

دہشت گرد نے کہا کہ پشاور میں ایک قبرستان سے خودکش جیکٹ حاصل کی اوراڈے پر جاکر اسلام آباد پہنچا، مجھے پیغام آیا کہ دوتین روز میں آپ کے پاس قاری عثمان نامی بندہ افغانستان سے آئے گا، خودکش حملہ آور ایک دودن میرے پاس گھر میں رہا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پنشن حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے مردہ ماں کا روپ دھار لیا، گھر سے ماں کی ممی شدہ لاش برآمد

پنشن حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے مردہ ماں کا روپ دھار لیا، گھر سے ماں کی ممی شدہ لاش برآمد

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بیٹے کی گواہی تسلیم، بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

مبینہ طور پر گھر والوں کے خوف سے فرار ہونے والے پاکستانی لڑکا لڑکی بھارتی سرحد عبور کرتے پکڑے گئے ، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ 

مبینہ طور پر گھر والوں کے خوف سے فرار ہونے والے پاکستانی لڑکا لڑکی بھارتی سرحد عبور کرتے پکڑے گئے ، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ 

ننھے بچوں کیلئے ایک نمونہ،گم شدہ رقم واپس کرنے پر کمسن بچی شیماء کے اعزاز میں عجمان پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ننھے بچوں کیلئے ایک نمونہ،گم شدہ رقم واپس کرنے پر کمسن بچی شیماء کے اعزاز میں عجمان پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ابوظہبی نے مکمل خودکار (ڈرائیور لیس) روبوٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا، شروعات یاس آئی لینڈ سے

ابوظہبی نے مکمل خودکار (ڈرائیور لیس) روبوٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا، شروعات یاس آئی لینڈ سے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In