• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

by sohail
مارچ 26, 2020
in تازہ ترین, تجزیہ, کورونا وائرس
0
طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا بھر میں، بالخصوص ایشیاء میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کی ایک نئی لہر اٹھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 امریکی ویب سائیٹ بزنس انسائڈر کے مطابق اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے بعد مستقبل میں پہلے سے بھی زیادہ سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

ویب سائیٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان، جہاں سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا تھا، میں لاک ڈاؤن بتدریج ختم ہونے کے بعد وائرس  ایک بار پھر پہلے سے بھی زیادہ شدت سے سر اٹھا سکتا ہے۔

دو ماہ تک لاک ڈاؤن رہنے کے بعد ووہان میں 8 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کیا جائے گا جس کے بعد کورونا وائرس سے مزید تباہی آسکتی ہے۔ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے  جس نے اموات کی شرح میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چونکہ ووہان میں لاک ڈاؤن 23 جنوری سے شروع کر دیا تھا اس لیے کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے کمی دیکھی گئی، 19 مارچ کو شہر میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے بعد ووہان کے علاوہ صوبہ کے دیگر شہروں میں زندگی اپنے معمول پر آرہی ہے اور تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے دوبارہ سے کھل رہے ہیں۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزاحیہ سزا کی ویڈیو وائرل

بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان، کوئی گھر سے نہیں‌ نکل سکے گا

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار

مگر کچھ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس والی صورتحال دوبارہ سے شروع ہو جائیگی۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی میں وبائی امراض کے ماہرڈاکٹر بین کاولنگ نے بزنس انسائڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن وبا کے پھیلاؤ کی رفتار کو تین ماہ تک محض ملتوی کرتا ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے کی وجہ سے دو صورتوں میں وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا کدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک وجہ ان لوگوں کی گھروں سے نکلنے کی ہے جن میں وائرس کا شبہ ہو لیکن گھروں میں رہنے کی وجہ سے ان میں وائرس ہونے کی تشخیص نہ کی جا سکی ہو  جبکہ دوسری وجہ وائرس زدہ بین الاقوامی مسافروں کی دوبارہ چین  لوٹنے کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہو گئی تو عالمی معیشت پر اس کے بہت برے اثرات ہوں گے، کیونکہ ایک طویل عرصہ کے لیے معاشی سرگرمیاں جامد ہو جائیں گی۔

Tags: کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا خطرہکورونا وائرسلاک ڈاؤن
sohail

sohail

Next Post
کورونا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کو نوٹس جاری کر دیا

کورونا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کو نوٹس جاری کر دیا

جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق

کورونا وائرس: بھارتی اداکار اکشے کمار اپنے ویڈیو پیغام میں جذباتی ہو گئے

کورونا وائرس: بھارتی اداکار اکشے کمار اپنے ویڈیو پیغام میں جذباتی ہو گئے

کورونا وائرس کے خلاف جنگ، بھارت کے امیرترین افراد میدان میں آ گئے

کورونا وائرس کے خلاف جنگ، بھارت کے امیرترین افراد میدان میں آ گئے

کورونا وائرس کے اثرات، روپے کے مقابلے ڈالر تین روپے مہنگا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In