ہمسایہ ملک بھارت کے امیر ترین افراد اور گروپس کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے آگے آئے ہیں اور اعادہ کیا ہے کہ اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کورونا کے خلاف جنگ اور غربت کی چکی میں پسنے والے افراد کی مدد کریں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ مکیش امبانی کے علاوہ آنند مہندرا، انیل اگروال اور دیگر نے بھی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عطیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔
مکیش امبانی کی کمپنی نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کو ابتدائی طور پر پانچ کروڑ کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکے علاوہ امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن مختلف شہروں کے لوگوں کو غیر سرکاری تنظیموں کی شراکت کے ساتھ مفت کھانا مہیا کر رہی ہے۔
کورونا وائرس: بھارتی اداکار اکشے کمار اپنے ویڈیو پیغام میں جذباتی ہو گئے
کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی انتظامیہ کے انتظامات پر ایک رپورٹ
بھارت کے مزاحیہ اداکار جسویندر بھلا کی عوام کو گھروں میں رہنے کی دلچسپ اپیل
بھارتی ویب سائٹ سی این بی سی کے مطابق کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ 30 ہزارروپے سے کم آمدنی والے ملازمین کی تنخواہوں کو دگنا کردے گی۔ Give India مہم کے تحت نیٹ ورک 18 گروپ کے ملازمین نے روزانہ اجرت حاصل کرنے والے افراد کے لیے ایک دن کی تنخواہ مالی امداد کے طور پر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
کمپنی ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کے ساتھ روزانہ ایک لاکھ فیس ماسک تیار کرنے کی گنجائش میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ آئل ٹو ٹیلی کام کمپنی نے ممبئی میں 100 بستروں کا اہسپتال مختص کیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مہاراشٹر میں قرنطینہ بنایا ہے جو بہترین سہولیات سے مزین ہے۔
آنند مہندرا، چیئرمین مہندرا گروپ نے کہا کہ اس کی کمپنی اپنے مینوفیکچرنگ یونٹوں میں وینٹیلیٹر بنائے گی تاکہ بیماری سے نمٹنے کی کوششوں کو مستحکم کیا جا سکے۔
مہندرا نے تفریحی عمارتوں کو عارضی نگہداشت کی سہولیات کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی بھی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مہندرا فاؤنڈیشن متاثرین کے لیے فنڈ بنائے گی۔
ویدنٹا وسائل کے چیئرمین انیل اگروال نے اعلان کیا ہے کہ انکی کمپنی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے 100 کروڑ روپے کے عطیات دے گی۔
ٹاٹا گروپ نے اپنی تمام گروپ کمپنیوں سے مارچ اور اپریل کے مہینوں میں عارضی ملازمین اور روزانہ اجرت حاصل کرنے والوں کو مکمل ادائیگی کی جانے کی یقین دہانی مانگی ہے۔
اسی طرح ہیرو سائیکل کے ایم ڈی پنکج منجل نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے ہنگامی فنڈ کے طور پر 100 کروڑ روپے رکھ کر ہنگامی نگرانی سیل بھی قائم کیا ہے۔
برطانوی ایم این سی اپنے 15 یونٹوں کو 3 لاکھ لیٹر سینی ٹائزر تیار کرنے کے لیے بروئے کار لارہی ہے۔ کمپنی ڈیاگو ورلڈ کلاس سے وابستہ بار ٹینڈروں کے لیے 3 کروڑ روپے کی صحت انشورنس فراہم کرے گی، اس کے علاوہ ہندوستان بھر کے 5 صحت عامہ کے محکموں کو ایک لاکھ پچاس ہزارماسک عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
فیشن ڈیزائنر انیتا ڈونگری نے خود ملازمت والے کاریگروں، دکانداروں اور برانڈ سے وابستہ افراد کی حمایت میں 1.5 کروڑ روپے کا طبی فنڈ قائم کیا ہے۔
وجئے شیکھر شرما، بانی پی ٹی ایم – پے ٹی ایم کے بانی ان ملازمین کی مدد کے لیے دو ماہ کی تنخواہ پیش کر رہے ہیں جنھیں پیسوں کی ضرورت ہے۔
انفوئس فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سدھا مورتھی نے اعلان کیا ہے کہ فاؤنڈیشن کرناٹک میں ایک ہزار سرکاری ہائی پرائمری اسکولوں میں 20 کروڑ روپئے کے منصوبے میں سمارٹ کلاسیں قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
