وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کر دیے گئے ہیں۔
نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے فیصلوں کے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک بھر میں پھیلنے والی کورونا کی وبا کو قابو میں کرنے کے لیے حکمت عملی کے تحت چل رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم بہت جلد مستحق افراد کی اعانت کے لیے جلد اعلان کریں گے۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1128 ہو چکی ہے جبکہ 21 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق
ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
کورونا وائرس: پاکستان میں ایک لاکھ افراد کیلئے صرف ایک وینٹی لیٹر
انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹرز اور دیگر اسٹآف کو پانچ اپریل تک طبی سازوسامان فراہم کر دے گی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سربراہ محمد افضل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا کی 50 ہزار ٹیسٹ کٹس کل تک کراچی ائیر پورٹ پہنچ جائیں گی جبکہ مزید سامان بہت جلد مہیا ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چین بھی ہمیں ٹیسٹ کٹس بھیج رہا ہے جو بہت جلد پاکستان پہنچ جائیں گی، ہم نے مختلف ہوٹلوں میں 42 ہزار کمرے قرنطینہ کے لیے بک کر لئے ہیں۔