کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد کوسوو کی حکومت تبدیل کر دی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم البن کرتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے ووٹ دیا جس کے بعد وزیراعظم کرتی کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔
جمعرات کو البن کرتی کے خلاف حکومت کے اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس کی دیگر حکومتی اتحادی جماعتوں نے حمایت کی۔
اتحادی جماعتوں کو وزیراعظم کرتی کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے اختلاف تھا، کوسوو میں اب تک وائرس کے 70 کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس عالمی سطح پر کیا تبدیلیاںلائے گا؟ دنیا کے 12 معروف دانشوروں کی پیش گوئیاں
برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا
کورونا وائرس: کیا فلاحی ریاست کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے؟
یاد رہے کہ وزیراعظم کرتی کی حکومت نے دو ماہ قبل حلف اٹھایا تھا۔
سیاسی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا اس لیے پارلیمنٹ کے اندر سے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
بہت سے سیاسی امور کے ماہرین نے پہلے یہ پیش گوئی کر دی تھی کہ کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات کے باعث نہ صرف بہت سے ممالک معاشی بحران کا شکار ہو سکتے ہیں بلکہ کئی حکومتیں بھی تبدیل ہو سکتی ہیں۔
بعض دانشوروں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے دنیا میں کئی ناکام ریاستیں بھی سامنے آ سکتی ہیں، ریاستی سطح پر خلا کے باعث کورونا وائرس مزید تباہی پھیلا سکتا ہے۔