اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔ نظام زندگی رک چکا ہے اور تمام ممالک مختلف مسائل کا شکار ہیں۔
ایسے میں دنیا بھر سے مخیرحضرات کی طرف سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں بھی اس حوالے سے مختلف امراء اور کمپنیاں میدان میں آ گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا میں چھپنے والی خبر کے مطابق سچن ٹینڈولکر نے 25 لاکھ روپے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں اور 25 لاکھ روپے چیف منسٹر فنڈ میں دیے ہیں۔
ٹنڈولکر نے پونے کی ایک این جی او کو بھی ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے، بھارت میں کھلاڑیوں کی طرف سے تاحال سب سے زیادہ عطیہ سچن ٹنڈولکر نے دیا ہے۔
پٹھان برادرز (عرفان اور یوسف) نے برودا پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو چار ہزار ماسک عطیہ کیے ہیں۔
اتھلیٹس میں ریسلر بجرنگ پونیا کے ساتھ ساتھ دوڑوں میں حصہ لینے والی کھلاڑی ہِماداس نے بھی اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ، بھارت کے امیرترین افراد میدان میں آ گئے
کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی انتظامیہ کے انتظامات پر ایک رپورٹ
ناروے میں ایک پاکستانی نژاد تاجر کے ایثار کی کہانی
پاکستان میں بھی کرکٹرز کی کروڑوں میں آمدنی ہے اور ہر میچ کھیلنے کے بدلے اچھی خاصی میچ فیس ملتی ہے مگر تاحال کسی کرکٹر یا کسی اور کھلاڑی کی جانب سے کسے بڑے عطیہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی کرکٹر ز کو بھی سچن ٹنڈولکر کی طرح دل کھول کر عطیات دینے کی ضرورت ہے۔