• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اوریا مقبول جان عمران خان پر سخت خفا، فرعون قرار دے دیا

by sohail
مارچ 27, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
اوریا مقبول جان عمران خان پر سخت خفا، فرعون قرار دے دیا
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اوریا مقبول جان  نے عمران خان کو فرعون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے میں نے وزیراعظم کی تقریر سنی ہے اس وقت سے اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کر رہا ہوں کہ اس شخص کی فرعونیت کی سزا اس قوم کو نہ دے۔

نیو ٹی وی کے پروگرام ”حرفِ راز“میں ان کا کہنا تھا کہ جو رویہ اس وقت عمران خان کا ہے، یہ فرعونیت سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی نشانی کے طور پر ایک وباء نازل کی ہوئی ہے، عمران خان کے اندر سے نہ انا نکلتی ہے، نہ عمران خانی نکلتی ہے اور نہ ہی وزیراعظمی نکلتی ہے۔

اوریا مقبول جان نے سوال پوچھا کہ آپ کو غرور کس چیز کا ہے؟ آپ کہاں سے اتر کے آئے ہیں؟ آپ بائیس کروڑ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، آپ کو اندازہ ہے کہ آپ نے آج کیا کر دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایک جرثومے نے پوری دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کیا اسے کسی سائنسدان نے بنایا ہے یا کسی فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے؟ کیا یہ امریکہ یا چین نے ایجاد کیا ہے؟

اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان نے اس آفت کے دوران اللہ تعالیٰ کے غیض وغضب کو للکارا ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو بائیس کروڑ عوام کی ذمہ داری دی ہے، آپ صرف نیازی کے گھر میں پیدا ہونے والے عمران خان نہیں ہیں۔

اپنے پروگرام میں انہوں نے وزیراعظم کو تنبیہ کی کہ یاد رکھیں آپ کی اس منصوبہ بندی سے اگر ایک بھی شخص مر گیا تو قیامت کے دن آپ کو اس ایک آدمی کے خون کا حساب دینا ہو گا۔

اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان کو کسی نے کوئی بریفنگ نہیں دی، کرفیو پہلے لگتا ہے اس کی منصوبہ بندی بعد میں ہوتی ہے، ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلا؟

چائے بیچنے والا آکسفورڈ کے پڑھے سے زیادہ سمجھدار وزیر اعظم نکلا

کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے کرفیو نہ لگانے پر وزیراعظم عمران خان سے خفا اوریا مقبول جان نے کہا کہ انہیں خوف اس بات کا تھا کہ لوگوں کو مزدوری نہیں ملے گی لیکن کیا اب لاک ڈاؤن ہونے کے بعد مزدوری مل رہی ہے؟ دوسرا خوف تھا کہ لوگوں کو کھانا نہیں ملے گا، کیا ابھی لاک ڈاؤن میں لوگوں کو کھانا مل رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صرف اتنا کہنا تھا کہ یہ قوم ڈنڈے کے بغیر اندر بیٹھنے والی نہیں ہے، میں اس قوم کے مزاج کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں، یہ ایسی قوم ہے جس نے لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ اڑا کر ایک 25 سالہ نوجوان مار دیا ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود یہ عوام رات کو بچوں کو گاڑی میں لے کر سیر کر رہی ہوتی ہے۔

اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی بائیس کروڑ ہے جبکہ انڈیا نے ایک ارب تیس کروڑ لوگوں پر کرفیو لگایا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اگر ہم نے 21  دن احتیاط نہ کی تو ہم اکیس سال پیچھے چلے جائیں  گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے بالکل ٹھیک کہا ہے، وہ سب جانتا ہے کیونکہ وہ چائے بیچتے ہوئے اوپر آیا ہے، وہ آکسفورڈ کے پڑھے لکھے سے زیادہ سمجھدار ہے۔

Tags: اوریا مقبول جانپاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
کیا کورونا وائرس مغربی جمہوریتوں کو مستقل تبدیل کر دے گی؟

کیا کورونا وائرس مغربی جمہوریتوں کو مستقل تبدیل کر دے گا؟

کورونا وائرس کا علاج، سوشل میڈیا پر پھیلی افواہ نے 300 ایرانیوں کی جان لے لی

کورونا وائرس کا علاج، سوشل میڈیا پر پھیلی افواہ نے 300 ایرانیوں کی جان لے لی

بے احتیاطی رنگ لائی، برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ بتانے والی بھارتی وزیراعلیٰ کی ویڈیو وائرل

امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان کے دل دہلا دینے والے انکشافات

امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان کے دل دہلا دینے والے انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In