کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلا نے کے لیے بھارتی صوبہ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ایک بازار میں چونے سے خود دائرے لگا کر عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی اس ویڈیو میں بنگال کی وزیراعلیٰ نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے اور وہ سفید رنگ کا دائرہ لگا کر عوام کو فاصلہ رکھنے کی تلقین کر رہی ہیں۔
سامنے مختلف قسم کے پھلوں کی دکانیں اور وہ ہر دکان کے باہر دائرے کھینچ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کھڑے افراد کو سمجھا بھی رہی ہیں۔
ممتا بینر جی بھارت کی ایک مقبول سیاستدان ہیں جو بنگال میں 2011 سے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث 2011 سے مسلسل وزیراعلیٰ منتخب ہو رہی ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ، بھارت کے امیرترین افراد میدان میں آ گئے
لاک ڈاؤن کے دوران خریداری، بھارتی عوام کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت کے مزاحیہ اداکار جسویندر بھلا کی عوام کو گھروں میں رہنے کی دلچسپ اپیل
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے صوبے کے عوام میں کیوں مقبول ہیں اور کانگریس اور بھارتی جنتا پارٹی جیسی بڑی پارٹیوں کے ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے حکومت کر رہی ہیں۔
#Stayhome, #Staysafe This lockdown is best opportunity God has given to spend time with your family so that you can understand your loved ones as in whole life you have not given time to your family.#MamtaBanerjee WestBengal CM teaching public abt social distancing.@POTUS @ANI pic.twitter.com/7BXrMeIyvg
— ManavJoshi18 (@Joshi18Manav) March 27, 2020
