فوکس سپورٹس نے بہترین پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ مجوزہ ٹیم ان پرانے بہترین کھلاڑیوں کی تجویز کی گئی ہے جنہوں نے دنیائے کرکٹ میں دہائیوں تک حکمرانی کی تاہم انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ کبھی نہیں کھیلا۔
کورونا وائرس نے ہر جگہ خبروں میں جگہ بنا رکھی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ اسی وبا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں اور کر کٹ کے ایونٹس بھی یا تو معطل ہو گئے ہیں یا منسوخ ہو گئے ہیں۔
یہ اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے کہ وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کب ختم ہوگی اور معمولات زندگی کب بحال ہوں گے۔
تاہم فوکس سپورٹس نےان حالات میں بھی ٹی 20 الیون کے لیے ٹیم کی تشکیل دی ہے جنہوں نے دنیائے کرکٹ میں دہائیوں تک حکومت کی مگر کرکٹ کا مختصر اوورز پر مشتمل میچ کبھی نہیں کھیلا۔
ٹیم کے کھلاڑیوں میں 1992 کا ورلڈ کب پاکستان کو جتوانے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بطور کپتان منتخب کیا گیا۔ ان کے علاوہ عبدالقادر اور بھارت کے کپیل دیو ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سر ویو رچرڈ، مارک واگ، ڈان بریڈمین، سر گارفلڈ سوبر، آئن بوتھم، وکٹ کیپر روڈ مارش، رچرڈ ہاڈلی اور جوئل گارنر شامل ہیں۔
We’ve picked an all-time T20 XI made up exclusively of players who never played the format 🤔
Inside the selector’s mind 👉https://t.co/IpztVYfvVl
Go on then, tell us who we missed… pic.twitter.com/uKULAthQKz
— Fox Cricket (@FoxCricket) March 23, 2020
عبد القادر نے اپنے کیرئیر کا اختتام 1162 وکٹس کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیا۔ فاست باؤلنگ میں ہیڈلی، گارنر، کپیل اور عمران خان میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ بہترین بیٹینگ لائن اآپس کواڑا سکیں۔
مارک واگ 1999 ورلڈ کپ میں فاتح آسٹریلوی ٹیم میں کھلاڑی تھے۔ ڈان بریڈمین، جنکی ٹیسٹ اوسط 99.94 تھی، کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔