امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ سائنسدانوں کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ امریکہ ایک دن کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن جائے گا اور وہ دن آن پہنچا ہے۔
اب امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز چین، اٹلی یا دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی جانب سے جمع شدہ ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائر س سے 1200 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں
نیویارک شہر میں پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بہت سارے غلط اقدامات اور کھوئے ہوئے مواقع کی وجہ سے دنیا میں کورونا وائرس کا گڑھ بنا ہے۔ ان میں وبا کو سنجیدگی سے نہ لینا، اس کے ٹیسٹ کیلئے کی گئی ناقص کوشش اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کیلئے ماسک اور گلوز کی کمی شامل ہے۔
نیویارک ٹائمز کی جانب سے کورونا وائرس وبا کوجدید امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ بحران قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس وبا کیلئے تیار ہونا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔