• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

"ہم نے بہت وقت ضائع کر دیا”، نیویارک کے ڈاکٹر کی وارننگ

by sohail
مارچ 28, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
نیویارک میں کورونا کا حملہ، ایک امریکی ڈاکٹر کا آنکھوں دیکھا حال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

(نیویارک کے ڈاکٹر فریڈ ِملگرم کی جانب سے ”دی اٹلانٹک“ میں لکھا گیا مضمون)

”میں ایک ایمرجنسی میڈیسن ڈاکٹر ہوں اور مین ہیٹن اور کوینز دونوں جگہوں پر کام کرتا ہوں۔ عام حالات میں مجھے یہاں آنا بہت خوشگوار لگتا تھا۔ مگر یہ اچھا وقت نہیں ہے۔ حتیٰ کہ میرے سینئرز کے نزدیک یہ انکی زندگی کا بدترین وقت ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور بوجھ بہت زیادہ ہے۔ نیویارک کے پاس مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کا وقت تھا مگر ہم نے یہ وقت کھو دیا۔

چین نے اٹلی کو خبردار کیا تھا۔ اٹلی نے ہمیں خبردار کیا مگر ہم نے ان سنی کر دی۔ اب باقی امریکہ پر ہے کہ وہ ہماری (نیویارک) کی سن لے۔ امریکہ میں بہت سے لوگوں کیلئے کوروناوائرس ایک نظر نہ آنیوالا خطرہ ہے مگر نیویارک کے ایمرجنسی رومز میں یہ خوفناک حد تک نظر آرہا ہے۔

روزانہ میں تیزی سے ’کورونا وائرس یونٹ‘ جا کر اپنا گاؤن، فیس شیلڈ، گلوز اور N95 ماسک پہنتا ہوں۔ اس  N95ماسک کو مجھے 12 گھنٹے کی شفٹ کے دوران پہننا پڑتا ہے۔ کورونا وائرس وبا سے قبل میں ہر نئے مریض کو دیکھنے سے پہلے ماسک تبدیل کرتا تھا۔ اب اتنے ماسک ہی نہیں۔

میری ناک کا سرا دکھا ہوا اور سوج چکا ہے۔اب اس سے خون بہنے کے قریب ہے۔ لیکن میں خود کو خوش قسمت افراد میں سے ایک سمجھتا ہوں کیونکہ میرے اسپتال کے پاس مجھے اور میرے ساتھیوں کے تحفظ کیلئے ابھی بھی ماسک ہیں۔ اگرچہ یہ اب تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی

نیویارک شہر میں پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار

امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان کے دل دہلا دینے والے انکشافات

میرے بہت سے مریضوں نے شاید یہ پیغام نہیں سنا کہ وہ تب تک گھر رہیں جب تک انہیں پروفیشنل طبی معاونت کی ضرورت نہ پڑے۔ ان کے محض بخار اور کھانسی کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں ہو پائیں گے۔ وہ جب اسپتال آتے ہیں تو مجھے انہیں یہ بتاکر ڈسچارج پیپر دینا پڑتا ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کیسے روکا جا سکتا ہے۔

میں انہیں کہتا ہوں کہ وہ خود کو الگ تھلگ کر لیں اور پھر مجھے دوسرے مریض دیکھنا پڑتے ہیں۔ اب اگر انہیں ہمارے اسپتال آنے سے قبل کورونا وائرس نہیں بھی تھا تو غالبا انہیں اسپتال سے جانے کے بعد ہو گیا ہو گا۔ کیونکہ اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض ہوتے ہیں۔

اسی دوران میرے ساتھی ڈاکٹرز تشویشناک صورتحال والے مریضوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ ایسے مریض ہیں جن میں آکیسجن کی کمی تیزی سے ہو رہی ہوتی ہے۔ ان کا بولنا مشکل ہوتا ہے۔ انہیں سانس کیلئے ٹیوب کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمارے لگ بھگ تمام وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں اور آئی سی یوز بھرے پڑے ہیں۔ کیا ہمارے ہاں جلد ہی مریضوں کو وینٹی لیٹرز شیئر کرنا پڑیں گے؟ مگر ان کورونا وائرس مریضوں کے پھیپھڑے نازک ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز کو شیئر کرنا بہت خطرناک ہوگا۔ اس کے باوجود ہم نے یہ سیکھنا شروع کر دیا ہے کہ وینٹی لیٹرز شیئرنگ کا عمل کیسے کریں گے۔

اگلے ہفتہ شاید ہمارے پاس کوئی انتخاب ہی نہ ہو۔ وہ سینکڑوں مریض جن کی حالت قدرے بہتر ہے اور جنہیں ہم گھر روانہ کر رہے ہیں شاید عمل تنفس بگڑنے پر ہمارے پاس ہوں۔

بدھ کے روز میرے پاس وہ مریض آیا جسے ایک ہفتہ قبل میں نے ڈسچارج کیا تھا۔ جب میں نے بورڈ پر اس کا نام دیکھا تو میرا دل بیٹھ گیا۔ اسکی عمر 50کے قریب ہے اور ماضی میں اسکی زیادہ میڈیکل ہسٹری بھی نہیں رہی۔ گزشتہ ہفتہ وہ مجھے بہتر لگا تھا مگر اب وہ سانس کیلئے ہانپ رہا تھا۔ اسے یقینی طور پر کورونا وائرس تھا۔

چند روز قبل کورونا وائرس بحران سے نمٹنے کیلئے فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی  (فیما) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فیما کی وجہ سے زیادہ ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ اس نے نعشوں کی بڑھتی تعداد کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹرک کی شکل میں ایک مردہ خانہ کا انتظام بھی کر دیا ہے۔ امید ہے فیما مزید وینٹی لیٹرز بھی لائے گی۔

کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں

ایک اچھی خبر: کورونا وائرس کا 101 سالہ مریض صحتیاب

میں اور میرے ساتھی ڈاکٹر کورونا وائرس وبا کو بے بسی سے ڈسکس کرتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ بیمار ہورہے ہیں۔ ہر روز ہم مریضوں کے علاج کی ترتیب بدلتے ہیں کہ کس مریض کا پہلے علاج ہونا چاہئے۔ ہر دن وہ دن ہوسکتا ہے جب ماسک ختم ہو جائیں۔ ہم بہت زیادہ سوچتے ہی مگر ایک دوسرے کو بتانے سے ڈرتے ہیں۔

میں آپ کو اپنے اسپتال میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ امریکہ کے کسی اسپتال جائیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ کھانے یا ضروری چیزوں کے حصول کے علاوہ اپنا گھر چھوڑیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ اس وقت تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے جائیں جب تک آپ کو اسپتال داخلہ کی ضرورت نہ پڑے۔

ہمیں درپیش بڑے مسائل میں ہمارے صحتمند ہیلتھ ورکرز، حفاظتی سامان، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی شامل ہے۔ لہذا اگر آپ کو کم معمولی علامات ہیں تو یہ فرض کر لیں کہ آپ کو کورونا وائرس ہے۔ گھر رہیں، اپنے ہاتھ دھوئیں اور ڈاکٹر کو کال کریں۔ بخار یا کھانسی پر اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ مت آئیں۔ ہم نہیں چاہتے آپ کا سامنا ان افراد سے ہو جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سماجی دوری جو کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نہایت ضروری ہے، نیویار ک میں بہت تاخیر سے اپنائی گئی۔ یہ ممکن ہے کہ امریکہ کے دیگر شہروں میں سخت اقدامات اٹھاکر اس وبا کو قابو کیا جاسکے۔

ان سب باتوں کے باوجود ہمارے اسپتال کے ڈاکٹروں کو گزشتہ رات ایک اچھی خبر ملی۔ کورونا وائرس کے ایک مریض کو دو ہفتوں بعد کامیابی سے وینٹی لیٹرز سے ہٹا لیا گیا۔ یہ ہمارے آئی سی ایو کا پہلا کورونا وائرس مریض تھا، یہ اسپتال اسٹاف اور مریض کیلئے خوش خبری ہے۔

Tags: امریکہ میں کورونا وائرسامریکی اسپتالکورونا وائرسنیویارک میں کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
کورونا وائرس : بیلاروس کے صدر کا ایسا اعلان جس نے سب کو حیران کر دیا

کورونا وائرس : بیلاروس کے صدر کا ایسا اعلان جس نے سب کو حیران کر دیا

نماز جمعہ کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 42 امام مسجد گرفتار

نماز جمعہ کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 42 امام مسجد گرفتار

کورونا وائرس: جب اولاد نے باپ کی آخری خواہش پوری کرنے سے انکار کر دیا

دنیا ڈوب گئی لیکن دنیا کا امیر ترین شخص مزید امیر ہوگیا

دنیا ڈوب گئی لیکن دنیا کا امیر ترین شخص مزید امیر ہوگیا

دنیا بھر میں گھریلو تشدد کی نئی لہر پھیل گئی

دنیا بھر میں گھریلو تشدد کی نئی لہر پھیل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In