کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں سے روزگار چھن گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ سے کھربوں ڈالرز چلے گئے ہیں مگر دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنی ہوشیاری اور خوش قسمتی کے ذریعے ذاتی دولت میں ساڑھے پانچ ارب ڈالرز کا اضافہ کر لیا ہے۔
دی گارڈین اخبار میں شائع ہونیوالی خبر میں کہا گیا ہے کہ ایمازان کے بانی’جیف بیزاس‘ نے فروری کے پہلے ہفتہ میں کمپنی کے تین ارب 40 کروڑ ڈالزر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔
اخبار کے مطابق جیف بیزاس نے جب یہ شیئرز فروخت کئے اس وقت کورونا وائرس کے باعث اسٹاک مارکیٹس ڈوبی نہیں تھیں۔
کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں
کورونا کے اثرات کے متعلق دنیا کے بڑے بنکوں کی پیش گوئیاں
کورونا وائرس عالمی سطح پر کیا تبدیلیاںلائے گا؟ دنیا کے 12 معروف دانشوروں کی پیش گوئیاں
دی گارڈین کی جانب سے جیف بیزاس کے شیئرز فروخت کرنے کا وقت بہترین قرار دییتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ ایسا نہیں کہ انہوں نے شئیرز فروخت کرنے میں نامناسب انداز سے کام لیا ہو اور نہ ہی یہ کہا جا رہا ہے کہ بیزوس کی جانب سے کورونا وائرس کے اثرات کی غیر سرکاری اطلاع پر عمل کرکے یہ شیئرز فروخت کئے گئے۔
اخبار کے مطابق جیف بیزوس کے علاوہ فروری میں بلیک راک کے لیری فِنک نے شیئرز فروخت کئے اور اس طرح وہ 90لاکھ ڈالرز کے متوقع نقصانات سے بچ گئے۔
اسی طرح IHS مارکیٹ کے سی ای او لانس اگلا نے 19 فروری کو چار کروڑ 70 لاکھ ڈالرز مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔
دی گارڈین کے مطابق اگر وہ یہ شیئرز اپنے پاس رکھتے تو اب کورونا وائرس وبا کے دوران اسٹاک مارکیٹس کریش ہونے سے انکی قیمت گر کر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ہو جاتی۔