• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارتیوں نے کرفیو ہوا میں اڑا دیا، ہزاروں لوگ بس ٹرمینل پر امڈ آئے

by sohail
مارچ 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
بھارتیوں نے کرفیو ہوا میں اڑا دیا، ہزاروں لوگ بس ٹرمینل پر امڈ آئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انڈیا ٹوڈے کے صحافی شیو اروڑ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دہلی آنند وہاڑ بس ٹرمینل کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسافر بسوں کے انتظار میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پولیس اہلکار انہیں مناسب فاصلے پر کھڑا کرنے میں بے بس نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں بھارتی شہریوں نے وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی شہری پراشانت نے کیجریوال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے ان فٹ ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ بتانے والی بھارتی وزیراعلیٰ کی ویڈیو وائرل

بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزاحیہ سزا کی ویڈیو وائرل

ایک شہری نے اپنے کمنٹ میں کہا ہے کہ یہ عام آدمی پارٹی کی سازش ہے جو غریب ہندوؤں کو دہلی سے باہر دھکیل رہی ہے۔

اتر پردیش حکومت نے وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی سرکار گھٹیا سیاست کھیل رہی ہے اور کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے دوران جھوٹ اور افواہیں پھیلا کر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

اترپردیش حکومت نے الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت نے دہلی میں کام کرنے والے اترپردیش اور بہار کے ہزاروں مزدوروں کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کر دیے اور انہیں ڈی ٹی ایس بسوں کے ذریعے اتر پردیش بارڈر پر لا کر بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

Scenes a short while ago at Delhi’s Anand Vihar bus terminus. pic.twitter.com/1iO4QkWHFc

— Shiv Aroor (@ShivAroor) March 28, 2020

اطلاعات کے مطابق دہلی میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ورکرز کے درمیان یہ افواہ پھیلائی گئی کہ اترپردیش اور بہار کی حکومتوں نے انہیں اپنے گھروں تک چھوڑنے کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے جو اتر پردیش بارڈر پر موجود ہیں۔

اس افواہ پر یقین کرتے ہوئے ہزاروں ورکرز گھرجانے کے لیے جب افراتفری میں بس ٹرمینل پہنچے تو وہاں کوئی خاص انتظام نہ تھا۔ کیجریوال حکومت کی اس انتظامی غفلت پر اسے مختلف ریاستوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Tags: بھارت میں‌ لاک ڈاؤنکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا کے بھائی بندوں کی کہانی

جدید تاریخ کی چند بڑی وبائیں جنہوں نے کروڑوں لوگوں کو ہلاک کر دیا

’صرف الفاظ کافی نہیں‘ سنگاپور کے وزیر دوران تقریر رو پڑے

’صرف الفاظ کافی نہیں‘ سنگاپور کے وزیر دوران تقریر رو پڑے

ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

جارج آرویل کا ناول 1984 اور بگ برادر سوسائٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In