• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جدید تاریخ کی چند بڑی وبائیں جنہوں نے کروڑوں لوگوں کو ہلاک کر دیا

by sohail
مارچ 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپنی تاریخ کے جدید ترین دور کا انسان سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند اور پھر ماریخ تک پہنچنے کی کاوشوں میں مصروف نظر آتا ہے۔

طب کی دنیا میں بھی وہ ایسے امراض پر قابو پا چکا ہے جو گزشتہ صدیوں میں وبائی شکل اختیار کر کے کروڑوں افراد کو شکار کر لیا کرتے تھے۔

آج کا انسان موت کو شکست دینے کی تمنا کا اسیر ہے اور سپر ہیومین بن جانے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔ ایسے میں معیشت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ کے ہم پلہ ملک چین سے وبائی مرض کا پھوٹنا ایک حیران کن اور آنکھیں کھول دینے والا معاملہ ہے۔

کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، اس سے اب تک 30 ہزار کے قریب اموات واقع ہو چکی ہیں اور دنیا کے 198 ممالک کے پانچ لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا کی معیشت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے، صنعتیں، فیکٹریاں اور کئی سرکاری و نجی ادارے بند ہیں۔

لیکن یہ انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہیں ہوا، آج سے پہلے بھی کئی وبائی امراض آئے اور لاکھوں لوگوں کو اپنی بھینٹ چڑھا گئے۔

ایج آئی وی / ایڈز کی وبا

ایچ آئی وی اور ایڈز کی وبا سب سے پہلے 1976 میں افریقہ کے ملک کانگو میں پھوٹی تھی۔

یہ وبا 1981 سے لے کر اب تک تین کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔

اس وقت ایچ آئی وی کی بیماری میں تین کروڑ سے لے کر تین کروڑ 50 لاکھ لوگ مبتلا ہیں جن کی اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے۔

فلو کی وبا

1968 میں ہانگ کانگ سے پھوٹنے والی وبا نے چند دنوں کے اندر ویتنام، سنگاپور، بھارت، فلپائن، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس وبا سے دس لاکھ سے زائد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گو کہ اس بیماری کے باعث شرح اموات محض 0.5 فیصد تھی اس کے باوجود ہانگ کانگ کے پانچ لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

ایشیئن فلو (1956-1958)

ایشیئن فلو انفلوینزا اے سے نکلی ہوئی ایک وبائی بیماری ہے جو 1956میں چین سے شروع ہوئی اور اس کا اختتام 1958 میں ہوا۔

چین کے صوبے گوزیہو سے پھوٹنے والی وبا نے سنگاپور، ہانگ کانگ، اور امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وبا سے 20 لاکھ سے لوگ ہلاک ہوئے جن میں 70 ہزار کے قریب اموات امریکہ میں ہوئیں۔

انفلوئنزا (1918-1920)

سال 1918 سے لے کر 1920 تک تباہی مچا دینے والی وبا انفلوئنزا نے دنیا کی ایک تہائی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیا اور 2 کروڑ سے پانچ کروڑ کے درمیان لوگ اس سے ہلاک ہوئے۔

ایک اندازے کے مطابق وبا پھوٹنے کے پہلے پچیس ہفتوں کے دوران ڈھائی کروڑ افراد فوری ہلاک ہو گئے۔

اس بیماری نے سب سے زیادہ بچوں، بوڑھوں اور پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو اپنا شکار بنایا۔

ہیضے کی وبا (1910-1911)

ہیضے کی وبا بھارت سے پھوٹی جس نے برصغیر کے 8 لاکھ باشندوں کی جانیں لیں، بعد ازاں اس نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، یورپ اور روس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہیضے سے متاثرہ مریض کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جاتی ہے، آنکھیں، ہاتھ پاؤں خشک ہو جاتے ہیں جس سے جلد بُھربُھری ہوجاتی ہے۔ بڑی تعداد میں اسہال اور قے ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پٹھوں میں درد کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔ پانی میں کمی کے باعث انسان فرشتہ اجل کا شکار بن جاتا ہے۔

sohail

sohail

Next Post
’صرف الفاظ کافی نہیں‘ سنگاپور کے وزیر دوران تقریر رو پڑے

’صرف الفاظ کافی نہیں‘ سنگاپور کے وزیر دوران تقریر رو پڑے

ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

جارج آرویل کا ناول 1984 اور بگ برادر سوسائٹی

کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا بھر میں آزاد میڈیا پر حملے

کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا بھر میں آزاد میڈیا پر حملے

حکومت کورونا کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے، پانی سر سے گزر چکا، پمز کے ڈاکٹر کا دعویٰ

حکومت کورونا کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے، پانی سر سے گزر چکا، پمز کے ڈاکٹر کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In