• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

’صرف الفاظ کافی نہیں‘ سنگاپور کے وزیر دوران تقریر رو پڑے

by sohail
مارچ 28, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
’صرف الفاظ کافی نہیں‘ سنگاپور کے وزیر دوران تقریر رو پڑے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سنگاپور کے وزیر اور کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ لارنس وانگ اس وبا پر کامیابی سے قابو پانے میں ساتھ دینے والے ہیلتھ ورکرز اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریر کے دوران رو پڑے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران انہوں نے ہیلتھ کئیر ورکرز کی قربانیوں اور دن رات کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی تعریف کیلئے صرف الفاظ کافی نہیں ہیں، اس کے ساتھ ہی ان کے آنسو نکل آئے اور انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے درخواست کی کہ انہیں ایک منٹ دیا جائے۔

اس دوران پارلیمنٹ کے دیگر ممبران نے ڈیسک بجا کر ٹاسک فورس سربراہ کی کورونا وائرس کے خلاف ان تھک محنت کو خراج تحسین پیش کر کے ان کا حوصلہ بندھایا۔

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف کام کرتے ہوئے ہمیں دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے ہمیں اس وبا سے لڑتے زندگی بیت گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل جنگ کی شروعات ہیں اور اس میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق

ہم نے بہت وقت ضائع کر دیا، نیویارک کے ڈاکٹر کی وارننگ

امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی

کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کیلئے چین، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تائیوان کو ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ چھوٹا سا ملک دو ماہ سے زائد عرصہ سے کورونا وائرس وبا سے نبردآزما ہے، سنگاپور اور تائیوان کی جانب سے لگ بھگ ایک ہی وقت میں چین سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر اس وقت چین کی جانب سے شکوہ بھی کیا گیا تھا۔

سنگاپور میں کورونا وائرس کے 683 تصدیق شدہ کیسز ہیں اور اب تک ان میں سے صرف دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس لحاظ سے سنگا پور میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 0.3 فیصد ہے۔

دیگر ممالک میں دیکھا جائے تو جرمنی میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی شرح 0.62 فیصد، اسپین میں 7.6 فیصد جبکہ اٹلی میں یہ شرح 10.2 فیصد ہے۔

Tags: سنگاپور میں‌کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

جارج آرویل کا ناول 1984 اور بگ برادر سوسائٹی

کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا بھر میں آزاد میڈیا پر حملے

کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا بھر میں آزاد میڈیا پر حملے

حکومت کورونا کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے، پانی سر سے گزر چکا، پمز کے ڈاکٹر کا دعویٰ

حکومت کورونا کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے، پانی سر سے گزر چکا، پمز کے ڈاکٹر کا دعویٰ

امریکی حکومت کے لیے ایک اور پریشانی، کورونا وائرس جیلوں تک پہنچ گیا

امریکی حکومت کے لیے ایک اور پریشانی، کورونا وائرس جیلوں تک پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In