امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جس سے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی متاثر ہونے لگے ہیں اور ایک دن میں 300 سے اوپر اہلکاروں کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینیئر افسر نے سی این این کو بتایا کہ جمعہ کی صبح تک صرف نیو یارک میں 512 کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس اہلکار سامنے آئے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹ نے سی این این کو مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے شکار پولیس اہلکاروں کی تعداد جمعرات تک 161 تھی۔
ذرائع کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 5 لاکھ 12 ہزار4 سو 42 پولیس ایلکار ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں
کیا کورونا وائرس مغربی جمہوریتوں کو مستقل تبدیل کر دے گا؟
کورونا وائرس وبا کا خاتمہ کیسے ہوگا؟
حکام نے مزید بتایا کہ چار ہزارایک سو 22 پولیس اہلکار جو کل تعداد کا 11 فیصد ہیں فیلڈ میں موجود نہیں ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں امریکہ پوری دنیا میں سرفہرست آ گیا ہے۔
اب تک امریکہ میں اس وبا کے ہاتھوں 13 سو افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 86 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں۔
اب تک صرف آٹھ سو افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، اس کے برعکس چین میں 81 ہزار افراد اس وبا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 74 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک 80 ہزار مصدقہ مریض موجود ہیں، 10 ہزار تین سو 60 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار دو سو ہے۔