• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کیا مسائل درپیش ہیں؟

by sohail
مارچ 27, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو درپیش مسائل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو آج کورونا وائرس کی شکل میں خطرناک چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان پہلے ہی اپنی 21 کروڑ سے زائد آبادی کیلئے پانی، بجلی اور ہیلتھ کئیر کیلئے جدوجہد کررہا تھا۔

وہ بیماریاں جن پر دنیا بھر میں قابو پا لیا گیا ہے، پاکستان سے ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ ان بیماریوں میں پولیو اور ریبیز شامل ہیں اور اب طبی سہولیات سے محروم اس ملک میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 ایک ہفتہ قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 250 تھی جو آج بڑھ کر 1257 ہو چکی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ٹیسٹ کی کمی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی درست تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

فروری میں کورونا وائرس ایران میں پھیلا تو یہ واضح ہوگیا تھا کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ پاکستان کی ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد ہے اور ہر ماہ ہزاروں پاکستانی زیارتوں اور کام کیلئے ایران جاتے ہیں۔

اگرچہ ایران میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد اس کے ساتھ سرحد بند کر دی گئی تھی، اس کے باوجود سینکڑوں پاکستانی ایران سے اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں ایک لاکھ افراد کیلئے صرف ایک وینٹی لیٹر

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے شروع میں‌ درست اقدامات نہیں کیے جا سکے، وزیراعظم کا اعتراف

کورونا وائرس وبا کا خاتمہ کیسے ہوگا؟

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سرحد بند ہونے کے بعد ایران سے آنیوالے پاکستانیوں نے یا تو اہلکاروں کو رشوت دی اور ملک میں داخل ہوگئے یا افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

اس دوران ایران سے دیگر ہزاروں زائرین کو پاکستان داخلے سے روکنے کیلئے حکومت نے انہیں تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا مگر وہاں تیاری اتنی خراب تھی کہ اس قیام گاہ کو کورونا وائرس کی نرسری قرار دیا گیا۔

  آج وزیراعظم عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے 70 فیصد کیسز ایران سے لوٹنے والو ں کے باعث ہوئے ہیں۔

علماء نے جمعہ کی نمازوں کو محدود کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے، کئی ڈاکٹرز حفاظتی سامان کی کمی کے باعث کام کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل پمز میں ینگ ڈاکٹرز نے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کام سے انکار کر نے کی دھمکی دی تھی۔ کورونا وائرس خطرات کے دوران اس ماہ لاہور میں تبلیغی جماعت کا ڈیڑھ لاکھ لوگوں پر مشتمل اجتماع ہوا جسے بعدازاں حکام کے کہنے پر ملتوی کر دیا گیا۔

اس اجتماع کو ملتوی کرنے سے قبل مختلف ممالک اور علاقوں کے لوگ اس میں شرکت کر چکے تھے، وہ لوگ وہاں سوئے اور انہوں نے مل کر وہاں کھایا پیا بھی۔

یہ اجتماع کورونا وائرس پھیلاؤ کا ایک اور سبب بنا۔ اس میں شریک کئی پاکستانی اس  سے متاثر ہوئے ہونگے۔ اسی اجتماع میں کرغستان اور فلسطین کے دو دو شہریوں کو کورونا وائرس لگا۔

جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق

طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

کورونا وائرس: کیا فلاحی ریاست کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے؟

ملائشیاء میں بھی تبلیغی جماعت کے اسی طرح کے اجتماع میں شرکت کرنیوالے سینکڑوں لوگ کورونا  وائرس کا شکار ہوئے اور پھر انہوں نے یہ مرض مزید آگے بڑھایا۔

اگرخدانخواستہ وائرس مزید پھیلتا ہے تو پاکستان کا پورا نظام صحت اس کے سامنے ڈھیر ہو سکتا ہے۔ دو کروڑ آبادی کے شہر کراچی میں انتہائی نگہداشت کے صرف چھ سو بیڈز موجود ہیں۔

چئیرمین این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 2200 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے  N95ماسک صرف 15 ہزار ہیں۔

دوسری طرف حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیوٹی پر پہنچنے کیلئے پِک اینڈ ڈراپ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث اوبر اور کریم کی سروس جزوی معطل ہونے سے ڈاکٹروں کو اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران انہیں الگ رہائش دی جائے کیونکہ علاج کے دوران وہ اس کے کیرئیر کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ایک سرکاری ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو ریبیز کی ویکسین نہیں۔ ہم کورونا وائرس کا علاج کرانے کیلئے آنیوالے ہزاروں لوگوں کا علاج کیسے کریں گے؟

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی

امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی

پاکستان کورونا کا مقابلہ کیسے کرے؟ چینی نوجوانوں کے اردو میں ویڈیو پیغامات

”کورونا وائرس کے باعث فوت ہونے والے پولیس اہلکار کو شہید کا درجہ دیا جائے“

عمران خان اور بلوچستان کی معذور بچی

کابل کے گوردوارہ میں خودکش حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

کابل کے گوردوارہ میں خودکش حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In