101 سالہ اطالوی مرد کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
سی این این کے مطابق اٹلی کے شہر رمینی کی ڈپٹی میئر گلوریا لیسی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 101 سالہ شخص کو جسکی رپورٹس مثبت آئیں تھی علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے
ڈپٹی میئر نے اپنے بیان میں صحتیاب ہونے والے شخص کی شناخت کو مخفی رکھنے کے لیے اس کا نام ظاہر نہیں کیا اور Mr. P کہہ کر اسکا حوالہ دیا۔
کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی
کورونا وائرس کا آغاز چین سے نہیں اٹلی سے ہوا؟ نئے حیران کن حقائق منظرعام پر
بیوی کو دھوکہ دیکر محبوبہ کے ساتھ اٹلی جانیوالا شوہر کرونا وائرس کا شکار
اپنے بیان میں ڈپٹی میئر نے کہا اس غمزدہ گھڑی میں جب ہمیں بتایا جا تا ہے کہ بڑی عمر کے افراد وائرس سے جلدی متاثر ہوتے ہیں تو ایک 101 سالہ شخص کی صحتیابی ہمارے لیے ایک اچھی امید ہے۔
گزشتہ ہفتے Mr. P کو کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اطالوی سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رمینی شہر میں جمعرات تک ریکارڈ کیے گئے کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزارایک سو89 ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہزار سے بڑھ چکی ہے جو کسی بھی ملک میں اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔