اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں موٹر ویز کو بند کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے سلسلے میں پاکستان بھر میں موٹر ویز کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
موٹروے انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس پابندی میں ہر قسم کی نجی، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا
جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق
جرمنی میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم کیوں؟ ایک تفصیلی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق عوام کو گھروں میں رہنے پر مجبور کرنے کے لیے موٹروے انتظامیہ کی طرف سے یہ احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔
موٹروے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف ان گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جن پر کھانے پینے کی ضروری اشیاء یا ضروری سامان ہو گا، آئل کیرئیر کو بھی کم سے کم عملے کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ نجی گاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ دو افراد کو کسی مناسب وجہ کی بنیاد پر سفر کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے ایک پریس کنفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت نے مرحلہ وار لاک ڈاؤں پر عمل پیرا ہے، یہ اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
