بھارتی اداکار اکشے کمار نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں ہمیشہ ہر بات پیار سے بولتا ہوں لیکن اس بار مجھے شدید غصہ آ رہا ہے اور اگر غصے میں کوئی غلط لفظ بول دوں تو مجھے معاف کر دیجیے گا۔
اپنی ویڈیو میں انہوں نے ایسے لوگوں پر غصے کا اظہار کیا ہے جو لاک ڈاؤن کے باوجود گھروں میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا لوگوں کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو انہیں لاک ڈاؤن کا مطلب سمجھ نہی آ رہا ہے؟ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں میں ہی رہیں، سڑکوں پر سیرو تفریح کے لیے نہ نکلیں۔
لاک ڈاؤن کے باوجود جو لوگ گھروں پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہو رہے ہیں ان کے لیے اکشے کمار نے کہا ہے کہ آپ باہر جا کر اپنی بہادری دکھانے کی کوشش کر رہے ہو، آپ کی یہ بہادری دھری کی دھری رہ جائے گی، اپنی کی غفلت سے نہ صرف آپ خود ہسپتال پہنچ جاؤ گے بلکہ اپنی ساری فیملی کو ہسپتال پہنچا دو گے۔
انہوں نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اپیل کی ہے کہ ذرا دماغ کا استعمال کریں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلموں کے لیے بڑے ایکشن کرتے ہیں مگر اس وقت بیماری کے خوف کی وجہ خود بھی گھبرا رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران خریداری، بھارتی عوام کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزاحیہ سزا کی ویڈیو وائرل
بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان، کوئی گھر سے نہیں نکل سکے گا
اکشے کمار نے کہا کہ صرف گھر پر رہو، اس وقت گھر پر رہ کر ہی آپ اپنی فیملی کے لیے ہیرو بن سکتے ہیں، جب تک حکومت آپ کو کہے تب باہر نہ نکلیں، صرف اسی پر عمل کرنے سے ہی آپ کی زندگی کورونا سے محفوظ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ چھڑ چکی ہے اور ہمیں مل کر اسے ہرانا ہو گا۔ میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس جنگ کے خلاف آپ لوگ گھروں میں ہی رہیں اور اپنے ہاتھ دھوتے رہیں۔
At the risk of sounding repetitive, sharing my thoughts…there is a lockdown for a reason. Please don’t be selfish and venture out, you’re putting others lives at risk ????????#StayAtHomeSaveLives. @mybmc pic.twitter.com/G0Nms9hYoP
— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 24, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ میں پھر پوچھنے کے لیے آؤں گا کہ آپ کھلاڑی بنے ہو یا پھر بیوقوف بن کر گھروں سے باہر نکلے ہو۔
اس سے پہلے بھی اکشے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ریس میں وہی کھلاڑی جیتے گا جو کھڑا ہو جائے گا۔
