• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ڈی ایس پی عثمان گجر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا ڈراپ سین ، ڈی ایس پی خود قاتل نکلا

by ویب ڈیسک
دسمبر 15, 2025
in Uncategorized
0
ڈی ایس پی عثمان گجر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا ڈراپ سین ، ڈی ایس پی خود قاتل نکلا
0
SHARES
12k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان گجر نے ہی اپنی بیوی اور انیس سالہ بیٹی کو گاڑی میں اپنے پستول سے قتل کر کے لاشیں شیخوپورہ اور لاہور کے مضفاتی علاقے میں پھینک دی تھیں اور بعد میں ان کے اغوا کا پرچہ بھی جا کر تھانے میں رجسٹرد کرا کے نارمل انداز میں اپنی ڈیوٹی دیتا رہا۔

قتل کرنے سے پہلے بیوی اور بیٹی کو کھانا کھلایا۔ گاڑی میں پہلے گولی بیوی کو ماری اور پھر بیٹی کو قتل کیا اور بیٹی کی لاش ایک گندے نالے میں پھینک دی جسے بعد میں پولیس نے لاوارث سمجھ کر قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔

دو ماہ سے ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب پولیس نے عثمان گجر کو گرفتار کیا اور وہ آج کل ڈی ایس پی کے عہدے سے ترقی پا کر سہالہ کالج میں ٹریننگ لے رہا تھا۔

انگریزی اخبار ڈان کے لاہور سے کرائم رپورٹر آصف چوہدری نے اپنی رپورٹ میں ایسے انکشافات کیے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کی گرفتاری اس درخواست کے بعد عمل میں آئی جب ایک ماہ پہلے اس ڈی ایس پی کی بیوی کی بہن تہمینہ شوکت نے مریم نواز کے نام درخواست دی کہ انہیں شک ہے ان کی بہن کو اس کے بہنوئی نے قتل کر دیا ہے اور بیٹی کو کہیں قید کر رکھا ہے کیونکہ وہ پہلے بھی اس پر تشدد کرتا تھا۔

تہمینہ نے اپنی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ لاہور کی پولیس اپنے پیٹی بھائی عثمان گجر کو تحفظ دے رہی تھی اور اسے دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ اگر وہ خاموش نہ ہوئی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے اور اسے بھی جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا جائے گا اگر اس نے اپنی بہن اور بھانجی کے کیس پر کوئی آواز اٹھائی۔

رپورٹر آصف چوہدری نے ایس پی ایاز حسین کے حوالے سے لکھا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ معاملہ پراسرار ہوتا جارہا تھا تو پولیس نے کچھ نئے انداز میں تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پولیس نے ڈی ایس پی کے فون کا ڈیٹا حاصل کیا جو اب انہیں اس کیس میں مشکوک ہوگیا۔ اس ڈیٹا سے پولیس کو امید پیدا ہوئی کہ اب یہ کیس حل ہوسکتا ہے۔ پولیس افسران جو اس کیس پر کام کررہے تھے ان کے لیے حیرانی کی بات تھی کہ جس کی بیوی اور بیٹی دو ماہ سے غائب تھے وہ نارمل زندگی گزار رہا تھا اور اپنے دفتر میں بھی نارمل ڈیوٹی دے رہا تھا۔ یوں انہوں نے ڈی ایس پی پر آبزرویشن لگا دی۔ اس دوران پولیس نے کسی طرح اس کا سرکاری کیبن ڈالا قبضے میں لیا اور پسینجر سیٹ سے لیدر شیٹ کو ہٹایا تو نیچے خون کے دھبے نظر آئے جس سے کیس حل کرنے میں مدد ملی۔ اس طرح اس کے گھر سے بھی ٹشو پیپرز ملے جن پرخون لگا ہوا تھا۔ یہ سب سمپل فرانزک لیب کو بھیجے گئے۔

پولیس ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ اس خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا۔ معاملہ ہائی پولیس کمانڈ کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے ڈی ایس پی سے تفتیش کی منظوری دے دی۔

یوں ہفتے کے روز اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران عثمان گجر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس نے ان کی الگ الگ لاشیں لاہور رنگ روڈ کے قریب اور شیخوپورہ میں پھینک دیں ۔لاہور اور شیخوپورا پولیس کو ان نامعلوم لاشوں کی اطلاع ملی تو انہوں نے انہیں قبرستان میں جنازہ وغیرہ پڑھوانے کے بعد دفن کرا دی تھا۔

گرفتاری کے بعد پولیس ڈی ایس پی کو وہاں لے گئی جہاں اس نے وہ لاشیں پھینکیں تھیں۔

زرائع نے رپورٹرکو بتایا بریک تھرو اس وقت ہوا جب پولیس نے ڈی ایس پی کی گاڑی کا فرانزک کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزم نے پہلے بیوی کو 9MM پسٹل سے گولی ماری اور پھر بیٹی پر فائر کیا۔ وہاں سے کھنہ کی طرف گیا جہاں اس نے اپنی بیٹی کی لاش ایک گندے نالے میں پھینکی جو قصور ضلع کے قریب سنسنان جگہ واقع ہے۔ پھر وہاں سے بیوی کی لاش فیروزپور جا کر پھینک دی۔

پولیس کا کہنا ہے اس نے بیوی اور بیٹی کے ساتھ ڈی ایچ اے میں ڈنر کیا اور پھر گاڑی میں رنگ روڈ پر پسٹل سے دونوں کو قتل کیا۔ قتل کی وجہ یہ تھی کہ اس کی بیوی اور بیٹی کو ڈی ایس پی کی دوسری شادی پر اعتراض تھا۔

قتل کرنے کے بعد دونوں کے اغوا کا مقدمہ بھی خود درج کرا کے نارمل انداز میں دو ماہ تک ڈیوٹی بھی دیتا رہا جیسے کچھ نہیں ہوا۔ جس دن بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اس دن ڈی ایس پی نے ڈرائیور اور گن مین ساتھ نہیں رکھا تھا۔

گرفتاری کے وقت ڈی ایس پی عثمان گجر ڈی ایس پی سے پروموشن کے بعد سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں ایس پی عہدے کی ٹریننگ لے رہا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور جان نگل گیا

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور جان نگل گیا

27 سالہ نوجوان ورزش کے دوران اچانک بینائی سے محروم: ایمز کے ماہر ڈاکٹر نے وجہ بتا دی، جم جانے والے نوجوانوں کیلئے معلوماتی خبر

27 سالہ نوجوان ورزش کے دوران اچانک بینائی سے محروم: ایمز کے ماہر ڈاکٹر نے وجہ بتا دی، جم جانے والے نوجوانوں کیلئے معلوماتی خبر

ایس پی گلبرگ ڈاکٹر ایاز نے ملزم ڈی ایس پی عثمان گجر کو کیسے توڑا اور سنسنی خیز اعتراف جرم ہوا؟ ہوش ربا تفصیلات سامنے آگئیں

ایس پی گلبرگ ڈاکٹر ایاز نے ملزم ڈی ایس پی عثمان گجر کو کیسے توڑا اور سنسنی خیز اعتراف جرم ہوا؟ ہوش ربا تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے، برطانوی جریدے کی رپورٹ 

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے، برطانوی جریدے کی رپورٹ 

بیوی ، بیٹی کا قتل ،ڈی ایس پی عثمان گجر کیس لاہور پولیس کی تاریخ کے مشکل ترین مقدمات میں سے ایک کیسے بنا ؟اہم انکشافات

بیوی ، بیٹی کا قتل ،ڈی ایس پی عثمان گجر کیس لاہور پولیس کی تاریخ کے مشکل ترین مقدمات میں سے ایک کیسے بنا ؟اہم انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In