• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ایکسکلوسو

ایس پی گلبرگ ڈاکٹر ایاز نے ملزم ڈی ایس پی عثمان گجر کو کیسے توڑا اور سنسنی خیز اعتراف جرم ہوا؟ ہوش ربا تفصیلات سامنے آگئیں

by ویب ڈیسک
دسمبر 16, 2025
in ایکسکلوسو
0
ایس پی گلبرگ ڈاکٹر ایاز نے ملزم ڈی ایس پی عثمان گجر کو کیسے توڑا اور سنسنی خیز اعتراف جرم ہوا؟ ہوش ربا تفصیلات سامنے آگئیں
0
SHARES
1.5k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( رئوف کلاسرا آفیشل ایکسکلوسِو رپورٹ ) ڈی ایس پی عثمان گجر کے خلاف بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد بھی لاہور پولیس ثبوتوں کے باوجود اسے بریک نہ کرسکی تو یہ ٹاسک ایس پی ماڈل ٹائون/کینٹ ڈاکٹر ایاز کو دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس محکمے میں عثمان گجر کو بریک کرنے کا ٹاسک ڈاکٹر ایاز کو اس وقت دیا گیا جب یہ بات سامنے آئی کہ کوئی بھی اس کو سامنے بٹھا کر ثبوت دکھا کر توڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ آخرکار ڈی آئی جی ذیشان حیدر نے یہ ٹاسک ڈاکٹر ایاز کو سونپی جنہوں نے رات کو چار گھنٹے میں نہ صرف ملزم کو اعتراف جرم کیا بلکہ وہ ان جگہوں پر بھی صبح تین بجے لے گیا جہاں اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کی لاشیں پھینکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ایس پی راحیلہ اقبال اور ان کی ٹیم نے اس کیس کی فرانزک سائیڈ پر کام کیا تھا اور جب انہیں گاڑی کی پسیجنر سیٹ اور بیک سیٹ پر لیدر کے نیچے خون جما ہوا ملا تھا تو انہیں یقین ہوگیا تھا کہ قاتل یہ تھا۔ لیکن اگلا مرحلہ یہ تھا کہ اس سے کون اعتراف کرائے گا کیونکہ وہ اب ترقی پا کر ایس پی بھی بن چکا تھا۔ محکمے کے جونئیر اہلکار اور افسران عثمان گجر کا سامنا کرنے سے کترا رہے تھے۔

تاہم ڈاکٹر ایاز جن کے بارے بتایا گیا ہے ان کا وہ علاقہ بھی نہیں بنتا تھا انہیں یہ ٹاسک دیا گیا جس پر انہوں نے عثمان گجر کو سامنے بٹھا کر بتایا کہ ان کے پاس اب کافی ثبوت ہیں۔ بہتر ہے وہ اب تعاون کریں۔ تاہم عثمان گجر انکاری رہا۔

اس پر بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی کو خبردار کیا گیا کہ کہا آپ خود ڈیپارٹمنٹ کے بندے ہیں۔ آپ سے بہتر کون جانتا ہے جب پولیس کے پاس ثبوت ہوں تو پھر کیا طریقہ استعمال ہوسکتا ہے۔ لہذا بہتر ہے پولیس روایتی طریقے سے آپ سے اعتراف نہ کرائے ۔ کچھ دیر سوچنے کے بعد ڈی ایس پی نے سب کچھ اعتراف کر لیا۔

قتل کی وجہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ پلاٹ کے دو کروڑ پیسوں کا مسئلہ تھا۔ وہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ کرائے کے گھر پر رہ رہی تھی۔ وہ اپنا گھر بنانا چاہتی تھی۔ تاہم وہ پیسے ڈی ایس پی دیگر ایشوز پر خرچ کرچکا تھا۔ جس پر ان کی تکرار ہوئی۔ بیوی نے گاڑی میں ہی اپنے خاوند کو کچھ کہا تو اس نے MM9 پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پھر بیٹی کو گولیاں ماریں۔ جب دوران تفتیش پوچھا گیا کہ بیٹی کو کیوں مارا تو جواب دیا کہ وہ بھی ماں کی زبان بول رہی تھی۔

بعد میں ڈی ایس پی ڈاکٹر ایاز اور ان کی ٹیم کو کالا شاہ کاکو لے گیا جہاں اس نے بیوی کی لاش پھینکی تھی۔

اس وقت صبح چار بجے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بلایا گیا۔ پتہ چلا یہاں سے ایک خاتون کے ڈی کمپوز باڈی ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے بعد امانتاً دفنا کر اس پر کوئی کاروائی نہ ہوئی تھی۔

پھر وہاں سے ڈی ایس پی پولیس پارٹی کو قصور کے قریب ایک نالے تک لے گیا جہاں اس نے بیٹی کی لاش پھینکی تھی۔ وہاں بھی معتلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بلایا گیا۔ اس نے بھی تصدیق کی کہ یہاں سے ایک بیس بائیس سالہ لڑکی کی ڈی کمپوز باڈی ملی تھی۔

یوں ان تمام شواہد کی روشنی اور اعتراف کے بعد مقتولہ کی بہن کی درخواست پر نئی ایف آئی آر کاٹ کر گرفتار کر لیا گیا۔

Tags: DSP Usman Gujjar CaseRauf Klasra Officialڈی ایس پی عثمان گجر کیس
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے، برطانوی جریدے کی رپورٹ 

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے، برطانوی جریدے کی رپورٹ 

بیوی ، بیٹی کا قتل ،ڈی ایس پی عثمان گجر کیس لاہور پولیس کی تاریخ کے مشکل ترین مقدمات میں سے ایک کیسے بنا ؟اہم انکشافات

بیوی ، بیٹی کا قتل ،ڈی ایس پی عثمان گجر کیس لاہور پولیس کی تاریخ کے مشکل ترین مقدمات میں سے ایک کیسے بنا ؟اہم انکشافات

پاکستان، آئی ایم ایف اور کسان

پاکستان، آئی ایم ایف اور کسان

سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے جانے کا امکان

سولر صارفین کو بڑا دھچکا،سولر نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟ مکمل تفصیل

آسٹریلیا ،بانڈی بیچ واقعہ ، حملہ آورو ںنےفلپائن کے جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں باپ بیٹا کیا کرتے رہتے تھے،باپ بیٹے کی فلپائن آمد کا اس دہشت گردی واقعہ سے آخر کیا تعلق ہے، نئے انکشافات

آسٹریلیا ،بانڈی بیچ واقعہ ، حملہ آورو ںنےفلپائن کے جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں باپ بیٹا کیا کرتے رہتے تھے،باپ بیٹے کی فلپائن آمد کا اس دہشت گردی واقعہ سے آخر کیا تعلق ہے، نئے انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In