• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

پاکستان، آئی ایم ایف اور کسان

by ویب ڈیسک
دسمبر 16, 2025
in بلاگ
0
پاکستان، آئی ایم ایف اور کسان
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیرا سلیم کا بلاگ

 حکومت پاکستان  کی خواہش پر تقریباً 10 ملین ڈالر کی لاگت سے ،گورننس اور بدعنوانی کی تشخیص، پر رپورٹ کے بعد آئی ایم ایف نے نئی قسط جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں بھی عالمی مالیاتی فنڈ نے 3 سے 6 ماہ کے اندر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا مگر اب عملی طور پر آئی ایم ایف بدعنوانی اور حکومتی نااہلی کے خاتمے پر زور دے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آئی ایم ایف نے حکومت کو معاشی اصلاحات اور مزید ٹیکسز لگانے کے لئے 11 سخت شرائط پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

مالیاتی ادارے سے قرض لینے کی ریت کوئی نئی نہیں ۔ہم 1958 سے عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کی بھیک مانگتے آ رہے ہیں۔ بیڈ گورننس کی وجہ سے تقریباً 25 بار آئی ایم ایف نے وطن عزیز کی بدعنوان اور نااہل حکومتوں کو ریسکیو کیا جن میں ڈکٹیٹرز  اور سول حکومتیں دونوں شامل ہیں۔ مگر اب ملک قرضوں کے ایسے خطرناک جال میں پھنس گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگی بذات خود ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ حکومتیں آئی ایم ایف کے قرض سے وابستہ سخت شرائط پوری کرنے کیلئے عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کرتی رہیں مگر اسٹرکچرل ریفارمز کا نہ سوچا۔ ہر حکومت کی یہی خواہش ہوتی کہ کسی طریقے سے قرض لیکر اپنی مدت گزار لی جائے باقی آنے والے حکومت جانے اور عوام۔ آئی ایم ایف کو جعلی اعداد و شمار دے کر دھوکہ دیتے رہے۔ قرض کے لئے منتیں ترلے کر لیں مگر طرز حکمرانی بہتر کرنے کیلئے کبھی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

ایک بار پھر یہی حالات ہیں ۔حکومت کاسہ لئے پھر رہی ہے۔ پاکستان مجموعی طور پر اس وقت 94 ہزار 197 ارب روپے کا مقروض ہے۔ حکمران اشرافیہ کے بیرون ممالک کے دوروں اور شاہ خرچیوں کو دیکھیں تو لگتا ہے یہ ملک قرض لینے والوں میں سے نہیں دینے والوں میں ہے۔

اب 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے بعد ان کی مجموعی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے کچھ شرائط تو ایسی ہیں جو ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہیں جن میں وفاقی و صوبائی ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات،شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور کرپشن کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان شامل ہیں۔ تاہم یہاں ایک ڈنڈی ماری گئی ہے کہ اس میں ججز اور ملٹری بیوروکریسی کو شامل نہیں کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے کھاد پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ اور زرعی انکم ٹیکس لگانے کو کہا ہے۔ کسان کی جو تباہی شہباز شریف کے گذشتہ تین سالوں میں مسلسل ہوئی ہے اس کی مثال 77 سالوں میں نہیں ملتی۔ کسان اپنی اجناس لیئے در بدر پھرتے رہے۔ سرکار نے گندم کی خریداری نہ کی۔ کسان کو مڈل مین کے آگے پھینک دیا جس نے 2 ہزار روپےمن گندم خریدی۔ صرف 5 ماہ کے بعد وہی گندم آج 4 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔

اب آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو نئے زرعی انکم ٹیکس قوانین لاگو کرنے کو کہا ہے اور اس نئے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جون 2026 کے آخر تک کا وقت دیا ہے. کھاد اور کیڑے مار ادویات پر اضافی ڈیوٹی لگنے کا مطلب ہے کہ کسان مزید سختی جھیلنے کا رہا ہے۔ حکومت نے کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔کسان سے جینے کا حق بھی لینے کی تیاریاں ہیں ۔

 ان شرائط کے بعد عوام  منی بجٹ کیلئے تیار ہوجائے۔ منی بجٹ میں کھاد، سپرے سمیت دیگر اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائے جانے کا پلان ہے۔ ایف بی آر نے رواں برس 6 ارب روپے سے زائد کی گاڑیاں خریدیں مگر ٹیکس ہدف حاصل نہ کر سکا۔ ہزار قسم کے ٹیکس لگانے کے بعد بھی ایف بی آر ٹیکس کا شارٹ فال ختم نہیں کر پا رہا، ستم ظریفی دیکھئے کہ ٹیکس شارٹ فال کی سزا عوام کی جیبوں سے مزید ٹیکسز کی صورت میں پوری کی جا رہی ہے۔ 

ماہر معیشت حفیظ پاشا کے مطابق کسانوں کی آمدنی میں 800 سے 900 ارب کی کمی پہلے ہی ہو چکی ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ممکن ہے وہ گندم کی کاشت ترک کر دیں، جس کے نتیجے میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ غربت مزید بڑھے گے۔  فرٹیلائزر اور پیسٹسائٹس پر اضافی ٹیکس، شامل ہو گئے تو کسان بالکل برباد ہو جائیں گے۔ یہی تو المیہ ہے کہ ملک اشرافیہ کے قبضے میں ہے، یہاں عوام دوست پالیسیاں کون بنائے گا؟ کسان کا خون نچوڑا جا رہا ہے جبکہ کرپٹ اشرافیہ کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے۔ ان کے حالات تو یہ ہے کہ ان کا اپنا گورنر اسٹیٹ بینک کہہ رہا ہے کہ وطن عزیز کا گروتھ پلان اس قابل نہیں کہ   25کروڑ کی آبادی والے ملک کو ساتھ لے کرچل سکے۔اب سے آگے حکومتی کارکردگی پر کوئی کیا بات کرے۔ 25 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی پلان نہیں مگر اسی عوام کی جیبوں سے اربوں روپے لوٹنے کا فن خوب آتا یے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے جانے کا امکان

سولر صارفین کو بڑا دھچکا،سولر نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟ مکمل تفصیل

آسٹریلیا ،بانڈی بیچ واقعہ ، حملہ آورو ںنےفلپائن کے جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں باپ بیٹا کیا کرتے رہتے تھے،باپ بیٹے کی فلپائن آمد کا اس دہشت گردی واقعہ سے آخر کیا تعلق ہے، نئے انکشافات

آسٹریلیا ،بانڈی بیچ واقعہ ، حملہ آورو ںنےفلپائن کے جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں باپ بیٹا کیا کرتے رہتے تھے،باپ بیٹے کی فلپائن آمد کا اس دہشت گردی واقعہ سے آخر کیا تعلق ہے، نئے انکشافات

ڈی ایس پی عثمان گجر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا ڈراپ سین ، ڈی ایس پی خود قاتل نکلا

پہلے طیفی بٹ معاملہ اور اب ڈی ایس پی عثمان گجر کیس ، دو ماہ میں پولیس کے خلاف دوسری پریس کانفرنس جو ہونے سے پہلے ختم ہوگئی ، عین موقع پر پراسرار طریقے سے متاثرین غائب

ٹرمپ ٹیرف حملہ ، بھارت کو صرف تامل ناڈو میں کنفرم شدہ آرڈرز پر 15 ہزار کروڑجبکہ روزانہ کی بنیاد پر 60 کروڑ کے نقصان کی خبریں 

ٹرمپ ٹیرف حملہ ، بھارت کو صرف تامل ناڈو میں کنفرم شدہ آرڈرز پر 15 ہزار کروڑجبکہ روزانہ کی بنیاد پر 60 کروڑ کے نقصان کی خبریں 

پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر لاہور نا ملتان ، ٹاپ شہر پشاور نکلا ،سینیٹ کی ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی میں انکشاف

پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر لاہور نا ملتان ، ٹاپ شہر پشاور نکلا ،سینیٹ کی ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی میں انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In