• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ایکسکلوسو

پہلے طیفی بٹ معاملہ اور اب ڈی ایس پی عثمان گجر کیس ، دو ماہ میں پولیس کے خلاف دوسری پریس کانفرنس جو ہونے سے پہلے ختم ہوگئی ، عین موقع پر پراسرار طریقے سے متاثرین غائب

by ویب ڈیسک
دسمبر 18, 2025
in ایکسکلوسو
0
ڈی ایس پی عثمان گجر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا ڈراپ سین ، ڈی ایس پی خود قاتل نکلا
0
SHARES
683
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سید بدر سعید کی خصوصی رپورٹ 

ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر نے اپنی بیگم اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا ۔ اب یہ معاملہ ایکسپوز ہو چکا ہےلیکن اس دوران ان کی اہلیہ کی فیملی نے جو سخت وقت گزارا وہ ایک مکمل کہانی ہے۔

حاضر سروس ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش ، مختلف افسران سے ملنا ، پولیس کا دباؤ اور دھمکیاں ۔ جانے کیا کچھ انہوں نے سہا ، الٹا ڈی ایس پی صاحب بہادر بھی انہی پر الزام لگاتے رہے کہ میرے سسرال والوں نے میری بیوی اور بیٹی کو چھپا لیا ہے ۔

بہرحال اس فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست دی ، عدالت میں رٹ کی اور اس کیس پر جے آئی ٹی بن گئی ڈی ایس پی خود ہی قاتل نکلا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

آج ایک نئی کہانی جنم لیتی نظر آئی۔ متاثرہ فیملی اور ان کے وکیل نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنی تھی وقت اور ہال کی بکنگ ہو چکی تھی یعنی انہوں نے بکنگ کے پیسے ادا کر دیے تھے ۔میڈیا پہنچ چکا تھا ۔ ڈی ایس این جیز لگ چکی تھیں ۔ ہم سب وہیں موجود تھے اور اس ظلم کی داستان سننے کے منتظر تھے ۔ عین وقت پر ہال میں صرف میڈیا اور کیمرے تھے لیکن متاثرہ فیملی نہیں تھی ہم نے ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کیاپھر اطلاع ملی کہ متاثرہ فیملی نے عین وقت پر پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے ایسا دوسری بات ہوا ہے۔

دوسری بار پولیس سے متعلقہ پریس کانفرنس تک متاثرین پہنچ نہیں پائے ۔ پہلے انڈرورلڈ ڈان طیفی بٹ انکائونٹر کے بعد ان کے بھائی اظہر گلشن نے پریس کانفرنس رکھی لیکن میڈیاپہنچا تو وہاں کوئی نہیں تھا ۔ انہوں نے بعد میں کہا کہ میں اس وقت تایا ابوکا کردار ادا کر رہا تھا ۔ مجھے اپنے بھائی کے بچوں کو بچانا تھا۔

اب ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کے سسرالیوں کی پریس کانفرنس کی بار کون کیا کردار ادا کر رہا تھا ؟ کس نے کسے بچانے کے لیے پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کی ؟ یہ سوال ابھی تشنہ ہیں ۔

کیا پولیس نے دباؤ ڈال کر پریس کانفرنس رکوائی ؟ یا پھر پولیس یقین دلانے میں کامیاب ہو گئی کہ تمام تکالیف کا ازالہ ہو گا ؟

ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر گرفتار ہے لیکن اس کہانی سے کئی لوگ جڑے ہیں ۔ وہ لوگ ابھی حاضر سروس ہیں ۔ کس کس نے اس فیملی کو دھمکیاں دی تھیں ؟ کس کس نے ان پر اپنی بیٹی چھپانے کا الزام لگایا تھا ؟ کس کس نے انہیں تفتیش کے نام پر حراساں کیا تھا ؟ کون انصاف کے راستے میں رکاوٹ بنا تھا ؟ اس فیملی نے اپنی بیٹی کے قتل پر حاضر سروس ڈی ایس پی کے خلاف جو جنگ لڑی اس کی کہانی سنانے سے کون کون خوفزدہ تھا ؟؟؟
یہ کہانی آج دبا لی گئی لیکن جلد سامنے آئے گی

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ٹرمپ ٹیرف حملہ ، بھارت کو صرف تامل ناڈو میں کنفرم شدہ آرڈرز پر 15 ہزار کروڑجبکہ روزانہ کی بنیاد پر 60 کروڑ کے نقصان کی خبریں 

ٹرمپ ٹیرف حملہ ، بھارت کو صرف تامل ناڈو میں کنفرم شدہ آرڈرز پر 15 ہزار کروڑجبکہ روزانہ کی بنیاد پر 60 کروڑ کے نقصان کی خبریں 

پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر لاہور نا ملتان ، ٹاپ شہر پشاور نکلا ،سینیٹ کی ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی میں انکشاف

پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر لاہور نا ملتان ، ٹاپ شہر پشاور نکلا ،سینیٹ کی ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد پولیس کی کارروائی ، عوام کو بلیک میل کرنے والا 4 رکنی جعلی صحافی گینگ گرفتار ، کہاں کہاں سے بھتہ لیا کرتے تھے ؟ اہم انکشافات

اسلام آباد پولیس کی کارروائی ، عوام کو بلیک میل کرنے والا 4 رکنی جعلی صحافی گینگ گرفتار ، کہاں کہاں سے بھتہ لیا کرتے تھے ؟ اہم انکشافات

ایک ماں (چڑیا) کی 57 دنوں کی 3 منٹ پر مشتمل ویڈیو آپ کو حیران کر دے گی

ایک ماں (چڑیا) کی 57 دنوں کی 3 منٹ پر مشتمل ویڈیو آپ کو حیران کر دے گی

عدت میں نکاح کیس: جج فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے، کیس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست

عمران خان کی اسیری پر دنیائے کرکٹ کی خاموشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In