• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی آئی اے نیلام مگر خسارے کی کہانی ختم نہ ہوئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اربوں کے نقصانات کا انکشاف

by ویب ڈیسک
جنوری 7, 2026
in پاکستان
0
خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شفیق لغاری کی رپورٹ 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے متعلق سنگین مالی و انتظامی مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی، جہاں قومی ایئرلائن کو درپیش اربوں روپے کے نقصانات کا انکشاف سامنے آیا۔

پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے کے پاس مجموعی طور پر 34 طیارے ہیں، جن میں سے صرف 18 طیارے آپریشنل ہیں جبکہ باقی طیارے مختلف وجوہات کی بنا پر گراؤنڈ ہیں۔ تاہم حکام نے انکشاف کیا کہ آپریشنل طیارے بھی پی آئی اے کے لیے خسارے کا باعث بنے۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ جب آپریشنل طیارے مرمت اور اوورہال کے لیے بھیجے گئے تو مرمتی کام میں غیر معمولی تاخیر کے باعث پی آئی اے کو 21 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ 90 کروڑ روپے سے زائد کی لیز رقم بھی پی آئی اے کو اپنی جیب سے ادا کرنا پڑی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق طیاروں کو سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 25 دن تک گراؤنڈ کیا جانا چاہیے، مگر عملی طور پر پی آئی اے کے طیارے اوسطاً کم از کم 44 دن تک گراؤنڈ رہے، جبکہ بعض طیارے 243 دن تک بھی غیر فعال رہے۔ یوں ہر طیارہ سالانہ اوسطاً 123 دن تک گراؤنڈ رہا، جو ادارے کے لیے مسلسل خسارے کا سبب بنا۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ناکارہ طیاروں اور فاضل پرزہ جات کو بروقت نیلام نہ کرنے کے باعث پی آئی اے کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا اضافی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق ناکارہ طیاروں اور اضافی پرزوں کو فہرست میں شامل نہ کرنے کے باعث ریکارڈ خسارہ سامنے آیا۔

اجلاس کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ پی آئی اے کے طیارے چاہے آپریشنل ہوں یا گراؤنڈ، دونوں صورتوں میں ادارہ خسارے سے دوچار رہا۔ اگرچہ پی آئی اے کی نیلامی ہو چکی ہے، مگر مالی بدانتظامی اور خسارے کی تصویر ابھی مکمل طور پر واضح ہونا باقی ہے۔

پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نیلام ہونے والے طیاروں کی باقاعدہ گریڈیشن کی جائے گی، اور ان کی فنکشنل حالت کے مطابق قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اگر نیلامی کے دوران کسی قسم کا خسارہ سامنے آیا تو اس کی ادائیگی نیلام دہندہ کو پی آئی اے کی جانب سے کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
 پاکستان ایئر فورس کی جانب سے پہلی بار پاک بھارت فضائی معرکے کی سنسنی خیز تفصیلات جاری کر دی گئیں ،پاک فضائیہ کے خطرناک ” کوبراز ” آخرہیں کون ؟

 پاکستان ایئر فورس کی جانب سے پہلی بار پاک بھارت فضائی معرکے کی سنسنی خیز تفصیلات جاری کر دی گئیں ،پاک فضائیہ کے خطرناک " کوبراز " آخرہیں کون ؟

پاکستان نے جو سعودی عرب کا دو ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے اس کے بدلے ریاض جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے پر غور کررہا ہے، رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ 

پاکستان نے جو سعودی عرب کا دو ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے اس کے بدلے ریاض جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے پر غور کررہا ہے، رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ 

26 سال بعد دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار، پنجاب میں جوجندر سنگھ کے نام سے بڑھئی کی زندگی گزارنے والا شخص در اصل کون نکلا ؟ جرائم کی دنیا کی سنسنی خیز اور ناقابل یقین کہانی

26 سال بعد دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار، پنجاب میں جوجندر سنگھ کے نام سے بڑھئی کی زندگی گزارنے والا شخص در اصل کون نکلا ؟ جرائم کی دنیا کی سنسنی خیز اور ناقابل یقین کہانی

امریکی اہلکار کی فائرنگ میں قتل ہونے والی خاتون کون تھیں؟ حیران کن انکشاف

امریکی اہلکار کی فائرنگ میں قتل ہونے والی خاتون کون تھیں؟ حیران کن انکشاف

امریکی ویزا مسترد ہونے کا دکھ ،بھارتی خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی ، ملازمہ نے کیا دیکھا ؟ 

واہ کینٹ میں قطر پلٹ شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملے اہم ترین پیشرفت ، والد اور دو چچا گرفتار، نئی تفصیلات سامنے آگئیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In