• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

بھکاری نہیں، مجبور ہوں میں

by ویب ڈیسک
جنوری 24, 2026
in بلاگ
0
بھکاری نہیں، مجبور ہوں میں
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


تحریر: سمیرا راجہ

شہر کی روشنیوں کے بیچ، سڑک کے کنارے، پرانے کپڑوں میں لپٹا، تھکی ہوئی آنکھوں میں اُڑنے کے خواب اور چہرے پہ مسکراہٹ لیے معصوم ہاتھ پھیلائے بیٹھا ایک کم عمر بچہ، جہاں گزرتا ہوا ہر شخص اس کے ہاتھ میں سکے ڈالتا، اسے نہ تو گن سکتا، نہ سمجھ سکتا مگر دل سے محسوس کر رہا تھا جیسے یہ اُسے کل کی امید دے رہے ہوں۔ یہ افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ پاکستان میں تقریباً 38 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو روزانہ اسی طرح زندگی کی بھوک، مشکلات اور امید کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ معاشرے میں ان کو بھکاری کے نام سے پکارا جاتا ہے

پاکستان میں تقریباً ہر 5 میں سے 1 نوجوان بے روزگار ہے اور یہ تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ تعلیم یافتہ لوگ، ہنر مند لوگ، محنتی لوگ، سب ایک ہی خوفناک حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں. اسی بے روزگاری کے برعکس لوگ مجبوری کے عالم میں سڑکوں اور بازاروں میں ہاتھ پھیلائے بیٹھ جاتے ہیِں۔

شہر کی سڑکوں پر بیٹھے یہ لوگ صرف سکے نہیں مانگتے بلکہ وہ اپنے خاندان، بچوں کی پرورش، کھانے کے لیے دن بہ دن کی جدوجہد کی کہانی سناتے ہیں۔ ان کی تھکی ہوئی آنکھیں، ہاتھوں کی لرزش اور چہرے پر چھپی اداسی ہر گزرتے دن کی مشکلات کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ حقیقت ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ اگر معاشرے نے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہوتے تو آج بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتے۔

یہ منظر دل کو چیر کر رکھ دیتا ہے کہ آج کا نوجوان بے روزگار، خاندان کا سربراہ مجبور اور بچے سڑکوں پر بھوک سے تڑپ رہے۔

جو بچہ آج سڑک کنارے ہاتھ پھیلا رہا ہے، وہ کل ہمارے ملک کا مستقبل بنے گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اسے وہ وسائل، مواقع اور رہنمائی فراہم کریں گے جو اسے اپنا بہترین مستقبل بنانے کے قابل بنا سکیں؟

آج وہ بچہ بھیک مانگتے شرمندہ نہیں، اس کی صبح اسکول کی گھنٹی سے نہیں، گاڑیوں کے ہارن سے شروع ہوتی ہے۔ اس کا بچپن کھلونوں میں نہیں، سڑکوں کے شور میں دفن ہو جاتا ہے۔ وہ ڈاکٹر، استاد یا انجینئر بننے کا خواب اس لیے نہیں دیکھتا کیونکہ اس نے کبھی کسی کو بنتے دیکھا نہیں۔ اس کے لیے سب سے بڑا خواب یہ ہوتا ہے کہ آج پیٹ بھر جائے، آج ماں پریشان نہ ہو، آج رات بھوکا نہ سونا پڑے۔

انہی حالات میں جب یہ بچہ بڑا ہوگا، تو اس کے اندر جمع ہونے والا یہ درد اسے کمزور نہیں بلکہ تلخ بنا دے گا۔ تعلیم نہ ملی، تحفظ نہ ملا، رہنمائی نہ ملی اور پھر ہم سوال کریں گے کہ یہ نوجوان ملک کیلئے چیلنج کیسے بنا؟

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
دبئی کا دنیا کی پہلی مکمل روبوٹک تعمیر سے بننے والی رہائشی ولا بنانے کا اعلان

دبئی کا دنیا کی پہلی مکمل روبوٹک تعمیر سے بننے والی رہائشی ولا بنانے کا اعلان

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

دہری شہریت،سرکاری بابوز،چینی قیادت اور ہم

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

کرناٹک میں والدین اور بہن کو قتل کر کے کرایے کے مکان میں دفن کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کیا حیرت انگیز چال چلی اور قتل کیوں کیے ؟ 

کرناٹک میں والدین اور بہن کو قتل کر کے کرایے کے مکان میں دفن کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کیا حیرت انگیز چال چلی اور قتل کیوں کیے ؟ 

بھارتی ڈی ایس پی کے سرخ بالوں نے سوشل میڈیا پر بھونچال مچا دیا

بھارتی ڈی ایس پی کے سرخ بالوں نے سوشل میڈیا پر بھونچال مچا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In