• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اگست 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

چٹھی بنام شہباز شریف

by ویب ڈیسک
اگست 29, 2026
in بلاگ
0
وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ، کتنے یونٹ استعمال کرنے والے مستفید ہونگے ؟
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ

پاکستان کے سابق وزیراعظم و کپتان عمران خان کی صحت کے معاملے کو حکومت نے جس سوقیانہ اور غیر مہذب طریقے سے ڈیل کیا، اس نے معاملے کو اب ایک عالمی مسئلہ بنا دیا ہے، جس کا کریڈٹ بجا طور پر شہباز سرکار کو جاتا ہے۔ چند روز قبل مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے 22 عظیم کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز کے نام ایک چٹھی لکھی، جس میں پاکستان کرکٹ کے نامور کپتان عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، فروری میں بھی اسی قسم کا پہلا خط 14 سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں کے ایک گروپ، جس میں بھارت کے سنیل گواسکر اور کپل دیو سمیت آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی گریگ چیپل اور ایئن چیپل شامل تھے، نے شہباز شریف کو لکھا تھا۔ یہ حیرت انگیز المیہ ہے کہ دنیا بھر کے کرکٹ لیجنڈز نظام کو شرم دلا رہے ہیں کہ اپنی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اپنے قومی ہیرو کو وقار کے ساتھ طبی سہولیات فراہم کرو۔

عالمی کرکٹ کے وہ عظیم نام جن کے خلاف کپتان کھیلتا تھا، آج اپنے حریف اور ساتھی کھلاڑی کے لیے تشویش میں مبتلا ہیں، اور ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان کی تشویش میں مزید اضافہ حکومت کے خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی بجائے پمز لے جانے پر ہوا ہے۔ جب پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے شفا پر لگی ہوئی تھیں، حکومت نے نہ صرف پاکستانیوں کو دھوکا دیا بلکہ دنیا کو بھی چکما دیا، مہذب دنیا کے لیے یہ حیران کن تھا کہ کوئی حکومت کیسے اپنی سپریم کورٹ کے فیصلے سے انحراف کر سکتی ہے۔ جب حکومت عدالت کی ہدایت کردہ بورڈ کی بجائے انہیں اپنی مقرر کردہ ایک میڈیکل ٹیم کے حوالے کرے گی، جو ہائی پروفائل قیدی کو ’طبی طور پر فٹ‘ قرار دے کر دو گھنٹے میں واپس جیل بھیج دے گی، تو دراصل یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ یہاں عدالتوں کی نہیں، ہماری مرضی چلتی ہے۔ ایک طرف ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی منتیں کر رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کرو اور دوسری جانب عدالتوں بارے ہمارا یہ طرز عمل ہے۔ پھر گلہ کرتے ہیں کہ دنیا ہمارا اعتبار کیوں نہیں کرتی۔

اب خان کی صحت کا معاملہ خطوط و کتابت سے نکل کر عالمی کھیل کے میدان تک پہنچ گیا ہے۔ اب عالمی کرکٹ کے میدان پاکستان کے لیجنڈ عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ جس طرح لارڈز کے میدان میں عمران خان کے لیے ان کے بیٹوں نے عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے والد کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، یہاں تک کہ سلیمان اور قاسم نے سیدھا سیدھا الزام عائد کیا ہے کہ حکومت پاکستان ہمارے والد کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہ پیغام چلا گیا ہے کہ کپتان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار کون ہوگا۔

خان کے بیٹے لارڈز میں اپنے باپ کے لیے آواز اٹھانے گئے تو شہباز سرکار نے اس پر کافی شور مچایا اور دھمکی لگائی کہ اگر انٹرویو نشر کیا گیا تو ہم میچ نہیں کھیلیں گے۔ حکومتی زعماء نے سمجھا تھا کہ وہاں کا میڈیا بھی ہماری طرح کا ہے، جسے دبایا جا سکتا ہے، مگر دھمکی کام نہ آئی، انٹرویو بھی چلا اور پاکستان ٹیم میچ بھی کھیلی۔ اس حرکت کا یہ نتیجہ ضرور نکلا کہ دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی حکومت کی دوسرے ممالک کے میڈیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر نہ صرف تنقید کر رہا ہے بلکہ خان کی صحت کا معاملہ بھی اب عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔22 سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ اب آسٹریلوی ٹیم کے موجودہ کپتان پیٹ کمنز بھی عمران خان کی حمایت میں دنیا بھر کے کرکٹرز کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ پیٹ کمنز پہلے عالمی ایکٹو کھلاڑی ہیں جنہوں نے خان کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اب یہ ایک ایسی مہم بن گئی ہے جس میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ موجودہ عالمی کرکٹرز بھی شامل ہو رہے ہیں۔ اس ملک کو چلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ سیاسی دشمنی میں ایک ہیرو کو کبھی قیدِ تنہائی تو کبھی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے کیا ہمارا امیج دنیا میں بہتر ہو رہا ہے؟ عالمی کھلاڑی ہمیں یہ احساس دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے کرکٹ ہیرو کے ساتھ عزت و وقار کا سلوک کرو، جس نے تمہیں دنیائے کرکٹ میں ایک نئی پہچان دی، ورلڈ کپ جتوایا۔

چاب جو پمز میں نومولود بچوں کی اموات کا انسانیت سوز سانحہ ہوا ہے، اس کے بعد تو ویسے ہی پمز کی کریڈیبلٹی پر پانی پھر چکا ہے۔ خان کا علاج ایک ایسے ہسپتال سے کروانا جہاں بچوں کی نرسری تک محفوظ نہیں، تو باقی ڈیپارٹمنٹس کے حالات کیا ہوں گے، یہ اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں۔ ایسی صورتحال میں جب پمز آتشزدگی کی خبر بھی عالمی میڈیا کی زینت بنی ہے، مزید بیک لیش آنے کا خدشہ ہے۔ ان عالمی کھلاڑیوں نے جو چٹھی بنام شہباز شریف سرکار لکھی ہے، یہ اب اس نظام کو چلانے والوں کے سیاسی تدبر کا بھی امتحان ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
Muhammad Usman Malik Rumored to Join Tamasha Season 5 as Next Wildcard Contestant

Muhammad Usman Malik Rumored to Join Tamasha Season 5 as Next Wildcard Contestant

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In