• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

یورپ کا ایک قصبہ جس نے خود کو کورونا وائرس سے بچا لیا

by sohail
اپریل 4, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
یورپ کا ایک قصبہ جس نے خود کو کورونا وائرس سے بچا لیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسپین میں کورونا کے ہزاروں کیسز سامنے آ چکے ہیں اور اموات کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، تاہم اس ملک میں ایک قصبہ ایسا ہے جس نے دنیا سے رابطے منقطع کر کے اس وبا سے خود کو بروقت بچا لیا ہے۔

زہارا ڈی لاسیرا جنوبی اسپین کا ایک قصبہ ہے جو تاریخی طور پر دشمنوں سے دفاع کے لیے شہرت رکھتا ہے،  قرون وسطیٰ میں مورس اور عیسائیوں نے اس پر قبضے کی جنگ لڑی جبکہ 1812 میں فرانس نے اس پر قبضہ کر لیا۔

 اندلس کے دیہی علاقوں میں اونچائی پر واقع بہترین جغرافیہ رکھنے والا یہ قصبہ ایک انمول نمونہ بن کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔

14 مارچ کو  زہارا نے بیرونی دنیا سے خود کو مکمل طور پر منقطع کردیا کیونکہ خطرناک کورونا وائرس پورے ملک میں اپنے پنجے گاڑ چکا تھا۔

40 سالہ میئر سنٹیاگو گیلون نے قصبے کے پانچ داخلی راستوں میں سے چار کو بند کر نےکا فیصلہ کیا۔ میئر نے یہ فیصلہ اسی دن کیا جب سپین میں خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہوئی تھی۔

اسپین میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی مگر اموات میں اضافہ

دنیا کو ایک طویل عرصے کے لاک ڈاؤن کے لیے تیار رہنا چاہیے

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے

ان اقدامات کا یہ نتیجہ نکلا کہ زہارا کی 14 سو افراد پر مشتمل آبادی میں کورونا کا ایک کیس بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے قصبے کے میئر نے بتایا کہ اس فیصلے کو دو ہفتے سے زیادہ ہو گئے ہیں اور اب تک کسی مریض کا سامنے نہ آنا ایک اچھا شگون ہے۔

میئر کے فیصلے کو لوگوں کا تعاون حاصل ہے، ضعیف العمر افراد نے خصوصی طور پر اس حوالے سے اپنا کردار نبھایا ہے۔

زہارا کی 25 فیصد کے قریب آبادی 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد پر مشتمل ہے اور اولڈ ہاؤس میں 30 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ مذکورہ قصبے کے قریبی دیہاتوں میں متعدد لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

اسپین کے شہر سیویل  سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع یہ قصبہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے مشہور مقام ہے، میئر نے بتایا کہ ابتدائی چند دنوں میں انہیں فرانسیسی اور جرمن سیاحوں کو نکالنا پڑا جو مقامی حکومت کے اقدامات سے لاعلم تھے۔

واحد کھلے ہوئے داخلی راستے پر صرف ایک پولیس اہلکار کی ڈیوٹی ہے جبکہ دو افراد حفاظتی لباس پہنے چیک پوائنٹ پر آنے والی گاڑیوں پر سپرے کرتے ہیں اور گاڑیوں کے ٹائروں کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں۔

سیاحتی قصبے میں صفائی کے بھی خصوصی انتظامات ہیں، ہر پیر اور جمعرات کے روز 10 افراد گلیوں، پلازوں اور گھروں سے باہر مختلف جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرتے ہیں۔

صفائی کرنے والوں میں ایک مقامی کسان ہے جسکا ٹریکٹر گلیوں می سپرے کرنے کے کام آتا ہے، ایک مقامی بزنس مین دو خواتین کو لوگوں کے گھروں میں اشیائے ضروریہ اور دوائیاں پہنچانے کی تنخواہ دیتا ہے۔

ان خواتین میں سے ایک 48 سالہ اوکسی ریسکن نے سی این این کو بتایا کہ لوگ اس سروس سے بہت متاثر ہیں کیونکہ انکو باہر نہیں جانا پڑتا۔

ٹاؤن کی خواتین کی ایسوسی ایشن ان ضعیف العمر افراد کے کھانے کی دیکھ بھال کرتی ہے جو خود خوراک تیار نہیں کر سکتے، ان کے لیے سوشل میڈیا فیسبک پر ایک پیج بھی بنایا گیا ہے جہاں انکی پرانی تصاویر شائع ہوتی ہیں۔

اس اقدام کا آغاز کرنے والی لوئیسا رویز لونا نے بتایا کہ یہ پیج قصبے کے ان افراد کا ہمارے ساتھ رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہے جو باہر کسی دوسرے علاقے میں رہتے ہیں۔

سپین میں زہارا جیسے قصبے کی معیشت ذاتی چھوٹے کاروبار سے چلتی ہے، ٹاؤن کی کونسل نے ایک ہنگامی فنڈ جاری کیا ہے تاکہ ایمرجنسی کی حالت میں بجلی، پانی، مقامی کاروبار پر ٹیکسز ادا کیے جا سکیں. یہاں کے بار اور ریسٹورنٹس کا انحصار سیاحت پر ہے۔

میئر کو اس بات کا ادراک ہے کہ اگر لاک ڈاؤن زیادہ عرصہ جاری رہا تو زہارا کو میڈرڈ یا علاقائی حکومتوں کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔

اسپین کے لاکھوں شہریوں کی طرح میئر روزانہ وزارت صحت کی کورونا وائرس کے متعلق خبریں اس امید پر دیکھتے ہیں کہ ماضی کی طرح یہ سخت وقت بھی گزر جائے گا۔

Tags: اسپین میں‌کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

یونس حبیب کی دعوت

کورونا وبا اور تبلیغی جماعت : بھارت میں مسلمانوں کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانے کا انکشاف

کورونا وبا اور تبلیغی جماعت : بھارت میں مسلمانوں کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانے کا انکشاف

24ارب شوگر سبسڈی اسکینڈل: ترین، خسرو، مونس الہی نے اربوں کمائے، انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

چینی، آٹا بحران رپورٹ: کیا عمران خان اپنے سیاسی دوستوں کے خلاف کارروائی کر پائیں گے؟

لندن کا جارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In