• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

24ارب شوگر سبسڈی اسکینڈل: ترین، خسرو، مونس الہی نے اربوں کمائے، انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

by sohail
اپریل 4, 2020
in انتخاب, سکینڈلز
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: ملک میں چینی کی  قلت اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 شوگر ایکسپورٹ پالیسی سے فوائد حاصل کرنے والوں میں بااثر نامور سیاسی شخصیات شامل ہیں، موجودہ حکومت کی چینی پر دی جانے والی سبسڈی کا بڑاحصہ بااثر حکومتی شخصیات لے اڑیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی پر  تین ارب کی سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین نے اٹھایا، ان کے گروپ نے چینی پر دی جانے والی کل سبسڈی کا 22 فیصد حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین  کے جے ڈبلیو ڈٰی گروپ نے 56 کروڑ روپے کی سبسڈی حاصل کی، وزیر مںصوبہ بندی کے بھائی عمر شہریار کے گروپ نے 35 کروڑ سے زائد کی سبسڈی حاصل کی۔

اسی طرح ال موئز گروپ نے 40 کروڑ روپے کی سبسڈی حاصل کی، مئی 2014 سے جون 2019 تک پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر سبسڈی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں چینی کی قیمت میں سولہ روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، شوگر برآمدکنندگان نے تین ارب روپے کی سبسڈی اور قیمت میں اضافے سے دوطرفہ فائدہ اٹھایا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے قیمت میں اضافہ اور بحران پیدا ہوا، گزشتہ پانچ سال میں حکومت کی جانب سے 25 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

آر وائی گروپ نے چار ارب ، جہانگیر ترین نے تین ارب روپے سے زائد کی سبسڈی حاصل کی جبکہ ہنزہ گروپ نے دو ارب 80 کروڑ  اور فاطمہ گروپ دو ارب 30 کروڑ کی سبسڈی لی۔

 شریف گروپ بھی پیچھے نہ رہا اور بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے ہوئے اس نے ایک  ارب 40 کروڑ کی سبسڈی حاصل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اومنی گروپ نے 90 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی حاصل کی، شوگر ملوں کو سبسڈی ملنا، چینی کی صنعت کا سیاست میں اثرورسوخ ظاہرکرتا ہے۔

سیکرٹری فوڈسیکورٹی نے تحفظات ظاہر کیے اس کے باوجود ای سی سی نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مںنظوری دی

کمیٹی کی رپورٹ میں شوگر ملز اور ہول سیل ڈیلرز کی  جانب سے فارورڈ بائینگ اور سٹے کی بھی نشاہدہی ہوئی ہے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے رمضان میں قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی تھی۔

حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن شوگرانڈسٹری کا فورنزک آّڈٹ کرے گا، فورنزک آڈٹ کی بنیاد پر سفارشات سے ملک کی زرعی پالیسی مرتب کرنے میں مددملے گی

sohail

sohail

Next Post

چینی، آٹا بحران رپورٹ: کیا عمران خان اپنے سیاسی دوستوں کے خلاف کارروائی کر پائیں گے؟

لندن کا جارج

آٹا، چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ نے عثمان بزدار کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر بھی کورونا وائرس کا شکار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر بھی کورونا وائرس کا شکار

کورونا وبا کے سائے تلے امریکہ میں مقیم انڈین فیملی کی دلچسپ شادی

کورونا وبا کے سائے تلے امریکہ میں مقیم بھارتی خاندان کی دلچسپ شادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In