ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی دہشت نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے، ایک انڈین خاندان کی شادی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔
شادی میں کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا اور شادی میں آنے والے مہمانوں نے اپنی گاڑیاں دور کھڑی کیں اور وہیں سے دولہا اور دلہن کے لیے تالیاں بجائیں اور ہلکا پھلکا رقص بھی کیا۔
دولہا دلہن اور ان کے قریبی رشتہ دار مرکزی دروازے پر کھڑے ہو کر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے، اس دوران دولہا دلہن کی جانب سے ہلکا پھلکا مزاح کا مظاہرہ بھی کیا جاتا رہا جس سے مہمانوں میں قہقہے بلند ہوتے رہے۔
امریکہ میں کورونا کی تباہی کی سمندری طوفان سے تشبیہ
کورونا وائرس کا خوف چاہنے والوں کو ایک ہونے سے نہ روک سکا
کورونا کو شکست دینے کے بعد چین میں زندگی کا پہیہ پھر سے رواں دواں
اس موقع پر خواتین نے دور کھڑے ہو کر رقص کر کے شادی کی خوشی کو دوبالا کیا، وہاں پر میوزک اور فلم بنانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
اس شادی کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ حاضرین نے اپنے درمیان فاصلہ رکھ کر سوشل ڈسٹنسنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقعہ پر دلہا اور دلہن کی خوشی بھی دیدنی تھی اور وہ دور کھڑے ہاتھ ہلا کر شادی میں شریک لوگوں کا شکریہ بھی ادا کرتے رہے۔
دلہا اور دلہن کورونا کی دہشت میں کی ہونے اپنی منفرد شادی کو تمام ذندگی یاد رکھیں گے۔