کولمبیا میں ضرورت مند لوگوں کی طرف سے اپنے گھروں کی کھڑکیوں کے باہر لال رنگ کے کپڑے لٹکا کر توجہ دلائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران انہیں مالی مدد درکار ہے۔
ٹویٹر پر ڈی ڈبلیو نیوز نے ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کولمبیا کے ضرورت مند لوگوں نے گھروں کی کھڑکیوں کے باہر لال رنگ کے کپڑے لٹکا رکھے ہیں جو اپنی حکومت سے مالی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
لال کپڑے لٹکا کر حکومت کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ انہیں مدد کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان میں کئی بے روزگار ہو چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھڑکیوں میں کھڑے بوڑھے، بچے اور مرد و خواتین کی نگاہیں مدد کی منتظر ہیں اور وہ اپنی کھڑکیوں سے حکومتی امداد کی راہیں تک رہے ہیں۔
کورونا وائرس برازیل کے مقامی باشندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے
کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات
کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں
شہر کے میئر کی جانب سے بھی ان افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت پر امداد کے لیے دباؤ جاری رکھنا ضروری ہے۔
ری سائیکلنگ کا کام کر کے اپنا اور خاندان کا پیٹ پالنے والے افراد نے بھی امداد کے لیے یہی طریقہ اپنا لیا ہے۔
کولمبیا میں کورونا کے 1400مریض ہیں، وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے جو فی الحال 13 اپریل تک جاری رہے گا۔
حکومت کی طرف سے غریب مزدوروں کی مالی مدد کا وعدہ بھی کیا گیا ہے تاہم بہت کم لوگوں تک یہ امداد پہنچ پائی ہے۔