امریکی شہر ایلینیوس کے میئر برینٹ والکر نے کورونا وبا کے دوران گھر پر قیام نہ کرنیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا لیکن اس وقت دلچسپ صورتحال ہو گئی جب اگلے ہی دن ان کی اہلیہ اپنے خاوند کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بار میں پائی گئیں۔
آلٹن ،الینیوس کے میئر برینٹ والکر نے شہریوں سے مخاطب ہوکر اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بہت نازک وقت ہے اس لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ گھروں میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ ریاستی حکم پر عمل نہ کرنیوالے افراد کو خصوصی اختیار کے تحت جرمانے عائد کریں اور انہیں گرفتار کریں۔
ان کی پریس کانفرنس کے 48 گھنٹے بعد شہر کی پولیس نے ڈاؤن ٹاؤن آلسٹن کے ہرم تیورن بار پرچھاپہ مارا تو میئر کی بیوی شینن بھی اس ہجوم میں پائی گئیں۔
امریکہ میں کورونا کی تباہی کی سمندری طوفان سے تشبیہ
ناروے میں کرونا اور ہزاروں کرونے کے جرمانے، ایک دلچسپ رپورٹ
میئر نے اپنی اہلیہ کی بار میں موجودگی کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے شہر کے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرمندہ ہیں کہ میری اہلیہ نے میرے ہی احکامات کا مذاق بنا دیا۔
میئر نے کہا کہ میں نے پولیس کو واضح ہدایت کی ہے کہ میری اہلیہ کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے جو ریاستی حکم کی خلاف ورزی کرکے گھروں میں نہ رہنے والے دیگر افراد کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ان کی اہلیہ کو کوئی خصوصی رعایت نہیں ملنی چاہیے ۔
آلٹن پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئیں کہ شہر میں تیورن بار ہر ویک اینڈ پر پارٹیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس چھاپہ کے دوران ہرم تیورن بار میں متعدد دوسرے لوگوں کے ساتھ میئر کی اہلیہ شینن بھی ملی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاپرواہی کے مرتکب اس جگہ موجود ہر شخص کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جس میں سے ہر ایک کو عدالت طلب کیا جائے گا اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 364 دن جیل اور 25 سو ڈالر جرمانہ کی سزا ہوگی۔
پولیس کے مطابق بار کے مالک ہرم لیوس پر اضافی دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہیں حراست میں لے کر آلٹن جیل پہنچا دیا گیا ہے۔