• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس کے خلاف سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

by sohail
اپریل 8, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کورونا وائرس کے خلاف سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کا بلڈ پلازما وینٹی لیٹرز پر پڑے 42 سالہ شخص کو لگایا تو صرف دو دن میں وہ صحتیاب ہو گیا۔

 اس حوالے سے کیے گئے ٹرائلز میں کورونا وائرس کی شدید علامات والے تمام 10 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

 سائنسدانوں مسلسل یہ تحقیق کر رہے ہیں کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کی اینٹی باڈیز دیگر مریضوں کے لیے مددگار ہوسکتی ہیں یا نہیں۔ اس سلسلہ میں کئے گئے ابتدائی ٹرائلز میں طبی ماہرین کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ریسرچرز کے مطابق خون میں موجود اینٹی باڈیز سے علاج کا یہ طریقہ کار کورونا وائرس سے بہت زیادہ بیمار مریضوں کیلئے محفوظ اور موثر ہے۔

سائنسدانوں کو سو سال پرانی ویکسین میں کورونا کے علاج کی امید

کورونا کی ویکسین غریب افریقیو ں پر آزمانے کی تجویز پر دنیا برہم

کیا کورونا وائرس بچوں کو نقصان نہیں پہنچاتا؟

اینٹی باڈیز کی افادیت کے متعلق یہ ابتدائی تحقیق ”پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز” نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق میں 34 برس سے 74 برس کی عمر کے 10 مریض شامل تھے جن میں کورونا وائرس کی شدید علامات تھیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے ٹرائلز کے دوران ان 10 مریضوں کو صحت یاب ہونے والے افراد کی اینٹی باڈیز دی گئیں تو یہ تمام لوگ تیزی سے صحت یاب ہو گئے۔

تاہم برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز سے علاج کی افادیت دیکھنے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹرائلز کی ضرورت ہو گی۔

 طبی ماہرین کے مطابق بیماری سے شفا پانیوالے مریضوں کے خون میں موجود اینٹی باڈیز میں وائرس کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

اینٹی باڈیز سے مریضوں کے علاج کے اس طریقہ کار کو ’کنوالیسنٹ پلازما تھیراپی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ طریقہ علاج ایک صدی قبل سپینش فلو کی وبا کے دوران بھی استعمال کیا گیا تھا۔

Tags: کورونا وائرس کا علاج
sohail

sohail

Next Post
امریکہ نے ایران کی آئی ایم ایف سے امداد کی درخواست کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا

امریکہ نے ایران کی آئی ایم ایف سے امداد کی درخواست کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا

ایران میں کورونا وائرس سے 19،500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ممبر پارلیمنٹ کا الزام

ایران میں کورونا وائرس سے 19،500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ممبر پارلیمنٹ کا الزام

یورپ میں لاک ڈاؤن کم کرنے کا آغاز، معاشی سرگرمیاں شروع ہونے کا امکان

یورپ میں لاک ڈاؤن کم کرنے کا آغاز، معاشی سرگرمیاں شروع ہونے کا امکان

چینی، آٹا مافیا اقتدار کے ایوانوں میں

چینی، آٹا مافیا اقتدار کے ایوانوں میں

کسنجر اور کورونا کے بعد کی دنیا

کسنجر اور کورونا کے بعد کی دنیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In