• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کینیڈا کی سیاست میں بھارتی دخل اندازی کا تہلکہ خیز اسکینڈل منظرعام پر

by sohail
اپریل 18, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی جانب سے کینیڈا کی سیاست میں دخل اندازی کا اسکینڈل منظرعام پر آ گیا جس میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسیاں کینیڈا کے سیاست دانوں کو خریدنے کی کوششیں کرتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی فیڈرل کورٹ میں بھارت کے ایک شہری کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ چلا ہے جس میں کینیڈا کے معاملات میں بھارتی مداخلت بارے انکشافات ہوئے ہیں۔

بھارت کی دو خفیہ ایجنسیوں ”را“ اور ”آئی بی“ کی جانب سے بھارتی شہری کا استعمال کرکے کینیڈا کے سیاست دانوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوششیں کی گئیں جن سے کینیڈا کے سیکیورٹی حکام نے پردہ اٹھا دیا ہے۔

جاسوسی کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کرنیوالا شخص بھارتی اخبار کا ایڈیٹر اِن چیف ہے جس کی اہلیہ اور بیٹے کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔

بھارتی شہری کی جانب سے مبینہ طور پر 6 برس کے عرصہ میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں سے 25 ملاقاتیں کی گئیں تاہم اس نے کینیڈا کے سیکیورٹی حکام کو بتایا گیا ہے کہ وہ خفیہ ایجنسیوں کے حکام سے بطور ایڈیٹر ملا ہے۔

گلوبل نیوز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں جاسوسی کیس بھگتنے والے بھارتی شہری کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ بھارت کی دونوں ایجنسیوں نے اسے مختلف کام سرانجام دینے کو کہا تھا۔

اس کے مطابق ایجنسیوں نے اسے بطور غیرسرکاری سفیر یا لابسٹ کے کام کرنے کا کہا تھا تاہم اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جاسوسی مقدمہ کا سامنا کرنیوالے شخص کی جانب سے کینیڈا کے حکام کو بتایا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے اسے خفیہ طور پر کینیڈا کے سیاست دانوں اور ایجنسیوں پر اثرانداز ہونے کا ٹاسک دیا تھا۔

امیگریشن حکا م کی جانب سے 30 مئی 2018 کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس شخص نے بھارتی ایجنسیوں کی ایماء پر سیاستدان ڈھونڈھ کر ان پر ایسے معاملات میں حمایت لینا تھی جو بھارت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

اس خط میں امیگریشن حکام نے مزید کہا ہے کہ اس بھارتی شخص نے ’ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ‘ کی ہدایات کی روشنی میں کینیڈا کے سیاست دانوں کو مالی معاونت اور پراپیگنڈا کیلئے مواد کی فراہمی کا کام بھی سرانجام دینا تھا۔

اس خط میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ بھارتی شخص نے کینیڈا کے سیاست دانوں کو اس بات پر قائل کرنا تھا کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو دی گئی فنڈنگ سے دہشت گردی کو اسپورٹ کیا جارہا ہے۔

گلوبل نیوز کی جانب سے منظرعام پر لائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس خفیہ آپریشن کو سال2009ء میں شروع کیا گیا تھا۔

کینیڈا کی جانب سے گزشتہ ماہ غیر ملکی مداخلت بارے ’نیشنل سیکیورٹی اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی آف پارلیمنٹیرینز‘ کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ چین، روس اور دیگر ریاستوں کی جانب سے کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس میں حکومت کے منتخب اور دیگر سرکاری حکام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 اس رپورٹ میں غیر ملکی مداخلت میں بھارت کا نام نہیں لیا گیا مگر بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد کا تذکرہ ضرور کیا گیا تھا، اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا کے 12 لاکھ شہری بھارتی نسل کے ہیں۔

Tags: بھارتی سازش پکڑی گئیکینیڈا کی سیاست
sohail

sohail

Next Post

کورونا وبا نے فوڈ انڈسٹری کو کس طرح متاثر کیا ہے؟

واٹس ایپ کے فیچرز میں نیا اضافہ کونسا ہو گا؟

دیدہ و نادیدہ

کیا کورونا وائرس ووہان کی لیب میں تخلیق کیا گیا اور وہیں سے دنیا میں پھیلا ہے؟

شہبازشریف کو ایک دو پیشیوں کے بعد چھوڑ دیا جائے گا، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In