پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے ویسٹ اینڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کو دنیا کا مشکل ترین بلے باز قرار دیا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ لارا کے خلاف بولنگ کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ وہ کسی بھی گیند پر باؤنڈری لگا سکتے ہیں۔
پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی
بالر کی کس بات پر غصے میں آ کر یوراج سنگھ نے ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے؟
شاہد آفریدی کے مطابق انہوں نے لارا کو چند بار آؤٹ کیا لیکن جب وہ ان کو باؤلنگ کرا رہے ہوتے تو ہر وقت یہ خدشہ رہتا تھا کہ اگلی گیند پر وہ باؤنڈری مارنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیرئیر میں کبھی بھی لارا کے خلاف پراعتماد باؤلنگ نہیں کر سکے، وہ اسپن باؤلرز کو کھیلنے کے ماہر تھے۔
شاہد آفریدی کے مطابق لارا نے شین وارن اور ملی دھرن جیسے مایہ ناز اسپن باؤلرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، مرلی دھرن جیسے مشکل اسپن باؤلر کے خلاف لارا کا فٹ ورک انتہائی شاندار تھا۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے دنیا کے بہترین بلے بازوں کے خلاف شاندار باؤلنگ کی۔
عرفان پٹھان کے والد کراچی میں جاوید میانداد پر ناراض کیوں ہو گئے؟