• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کا پھیلاؤ: امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

by sohail
اپریل 22, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا کو دنیا میں پھیلانے کے الزام میں امریکی ریاست میسوری نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ریاست کے اٹارنی جنرل ایرک شمٹ نے امریکہ کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکام میسوری سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں اموات، تکالیف اور معاشی نقصانات کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ چینی حکومت نے وائرس کے خطرات کے متعلق جھوٹ بولے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔

کورونا وبا سے چین میں امریکہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کیا کورونا وائرس کا آغاز چین کی لیبارٹری سے ہوا؟ امریکہ نے تحقیقات شروع کر دیں

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ چینی حکومت نے کووڈ 19 کے خطرات اور پھیلنے کی صلاحیت کے متعلق دنیا کو جھوٹ بولا اور جن لوگوں نے اس حوالے سے بات کی انہیں خاموش کرا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے اس لیے انہیں اپنے اعمال کے لیے ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انٹرنیشنل لا کے پروفیسر شمین کیٹنر کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ اس مقدمے کا کوئی اثر ہو گا یا نہیں کیونکہ امریکی قوانین عمومی طور پر، سوائے چند مستثنیات کے، دوسرے ممالک کے خلاف مقدمے سے روکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں، انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں بھی کہا تھا کہ کرونا وائرس کے لیے چین پر مقدمے بازی میں نہ پڑا جائے۔

میسوری کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر لارئن جپفورڈ نے اس مقدمے کو ریپبلکن اٹارنی جنرل کی ایک کرتب بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے برس انتخابات میں امیدوار ہیں۔

منگل کے روز تک میسوری میں اموات کی تعداد 215 تک پہنچ چکی تھی جبکہ کورونا کے مریض 6 ہزار کے قریب پہنچ گئے تھے۔

کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

Tags: چین پر مقدمہ دائرکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

مودی حکومت کی آمریت، کشمیری فوٹو گرافر مسرت زہرہ پر قید کے سائے منڈلانے لگے

چین میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز، ہربن شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

سویڈن کا 20 فیصد آبادی میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کا دعویٰ

بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا اس سے پہلے آڈٹ نہیں کرایا گیا، خواجہ آصف کا اعتراف

کورونا کے ڈر سے فرانس بھاگ جانیوالی ہانگ کانگ کی ٹیم اس سے نہ بچ پائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In