• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز، ہربن شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

by sohail
اپریل 22, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین کا شمال مشرقی شہر ہربن کورونا کی دوسری لہر کا مرکز بن گیا ہے جس کے بعد یہاں سختی کر دی گئی ہے۔

شہر میں کورونا کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد باہر سے لوگوں کی آمد روک دی ہے اور شہریوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایک کروڑ آبادی پر مشتمل شہر ہیلونگ جیانگ صوبے کا حصہ ہے، یہاں باہر کے لوگوں کی رہائشی علاقوں میں آمد ممنوع قرار دے دی گئی ہے جبکہ مقامی افراد کو رہائشی علاقوں میں آنے اور جانے کے لیے اپنے سمارٹ فون پر کیو آر کوڈ سکین کرنا لازمی کر دیا گیا ہے۔

کیا کورونا وائرس کا آغاز چین کی لیبارٹری سے ہوا؟ امریکہ نے تحقیقات شروع کر دیں

کورونا وبا سے چین میں امریکہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کیو آر کوڈ اگر سبز آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص کورونا کا مریض نہیں ہے اور ماسک پہن کر گھر سے باہر جا سکتا ہے۔

صوبہ ہیلونگ جیانگ روسی سرحد پر واقع ہے اور یہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مرکز بن گیا ہے، یہاں گزشتہ دس دنوں میں کورونا کے 57 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

رواں مہینے کے آغاز میں چین نے عارضی طور پر روس کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں، اس دوران ہربن میں باہر سے آنے والے ہر شخص کے لیے 14 روز قرنطینہ میں رہنا لازم کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب ہربن میں روس سے پروازیں جاری ہو گئی ہیں اور بدھ کے روز سات مقامی طور پر کورونا کے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں مریضوں کی کل تعداد 75 ہو گئی ہے۔

شہر کی انتظامیہ کے مطابق ان میں سے 23 افراد میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی جبکہ 14 سو افراد کو طبی عملے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

کیا کورونا وائرس ووہان کی لیب میں تخلیق کیا گیا اور وہیں سے دنیا میں پھیلا ہے؟

کورونا کا پھیلاؤ: امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

بدھ کے روز مین لینڈ چین میں 72 نئے کیس سامنے آئے تھے جن میں سے 30 میں کورونا کی علامات موجود تھیں۔

مین لینڈ چین میں نئے کیسز میں بڑی تعداد دیگر ممالک سے آنے والے چینی باشندوں کی ہے، 72 کیسز میں سے 30 انہی افراد پر مشتمل ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چین میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی اور سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 4632 ہے۔

چین میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 82 ہزار 7 سو 88 ہے جن میں سے تقریباً 93 فیصد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Tags: چین میں کورونا کی نئی لہرکورونا وائرسہربن شہر
sohail

sohail

Next Post

سویڈن کا 20 فیصد آبادی میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کا دعویٰ

بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا اس سے پہلے آڈٹ نہیں کرایا گیا، خواجہ آصف کا اعتراف

کورونا کے ڈر سے فرانس بھاگ جانیوالی ہانگ کانگ کی ٹیم اس سے نہ بچ پائی

دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے

چینی کی ایکسپورٹ سے قلت پیدا نہیں ہوئی، قیمتیں بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اسد عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In