• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے

by sohail
اپریل 22, 2020
in تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کرکٹ کی دنیا میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کا دیوتا مانا جاتا ہے، ان کے مداحوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں تاہم انکے کیرئیر میں 5 ایسے واقعات ہوئے جن کے باعث وہ متنازعہ بن گئے۔

2001 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا، یہ الزام میچ ریفری مائیک ڈینیس نے لگایا تھا کیونکہ ٹنڈولکر کیمرے میں بال ٹیپمر کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

بالر کی کس بات پر غصے میں آ کر یوراج سنگھ نے ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے؟

کورونا کے خلاف جنگ : بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں آ گئے

مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ ٹنڈولکر گیند صاف کر رہے تھے مگر ایسا کرنے سے قبل انہوں نے ایمپائر کو نہیں بتایا تھا۔

اس پاداش میں ان پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ کیا گیا اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پابندی لگائی گئی۔

2001 ہی میں فارمولا ون ریس کے لیجنڈ نے ٹنڈولکر کو فراری کار تحفے میں دی اور اس تحفہ پر بھارتی حکومت انہیں 120 فیصد امپورٹ ڈیوٹی سے استثنی دینا چاہتی تھی۔

تاہم ٹنڈولکر اس وقت تنقید کی زد میں آ گئے جب انہوں نے 2011 میں مذکورہ گاڑی ایک بزنس مین کے ہاتھ فروخت کر دی۔

2004 میں ملتان میں پاک بھارت ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹنڈولکر نے 194 رنز بنائے اور اس سے قبل کہ وہ اپنی ڈبل سنچری مکمل کرتے، کپتان راہول ڈریوڈ نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔

ٹنڈولکر نے اپنی سوانح عمری میں راہول ڈریوڈ کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا جس پر شائقین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے خود غرضی کا الزام لگایا۔

چوتھی بار متنازعہ ہونے کے پیچھے ٹنڈولکر کی اپنی غلطی نہیں تھی بلکہ ان کے بچپن کے دوست ونود کمبلی نے ٹی وی پر بیان دیا کہ ٹنڈولکر انہیں خراب رویے کے باوجود ٹیم میں رکھنے کے لیے مدد کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کیا۔

عرفان پٹھان کے والد کراچی میں جاوید میانداد پر ناراض کیوں ہو گئے؟

وسیم اکرم میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرتے تو قتل کردیتا، شعیب اختر

انہوں نے شکوہ کیا کہ یہ عظیم بلے باز اس وقت موجود نہیں تھے جب مجھے انکی ضرورت پڑی۔

ٹنڈولکر سب سے زیادہ متنازعہ منکی گیٹ سکینڈل میں اپنے بیانات کی تبدیلی سے ہوئے۔ جب 2008 میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران ہربجن سنگھ نے اینڈریو سائمنڈ کو گالیاں دیں تو ٹنڈولکر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں سنا۔

انہوں نے بعد میں اپنا بیان تبدیل کر دیا اور بتایا کہ انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو تندو تیز بحث کرتے اور ہربجن کو گالیاں دیتے ہوئے سنا تھا۔

رکی پونٹنگ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی ٹنڈولکر نے اس وقت ریفری کو کیوں نہ بتایا۔ ایڈم گلکرسٹ نے بھی ان کی اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Tags: سچن ٹنڈولکرسچن ٹنڈولکر کے تنازعات
sohail

sohail

Next Post

چینی کی ایکسپورٹ سے قلت پیدا نہیں ہوئی، قیمتیں بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اسد عمر

برقی گاڑیوں میں ناروے نے دنیا میں منفرد مقام کیسے حاصل کیا؟

عمران خان ٹیکنیکل کپتان نہ ہونے کے باوجود ایک عظیم کپتان تھے

انسانوں کے بعد اب پالتو بلیوں میں بھی کورونا وائرس پھیلنے لگا

کیا نکوٹین کورونا کے خلاف موثر ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In