• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وبا، خلیجی ریاستوں میں کتنے ہزار پاکستانی ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھے؟

by sohail
اپریل 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے خلیجی ریاستوں میں 21 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صرف متحدہ عرب امارات نے 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برخاست کیا ہے جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری ہفتہ کے اعدادو شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 17 ہزار 7 سو 43 پاکستانی کورونا وباء کی وجہ سے بیروزگار ہوئے جبکہ سعودی عرب میں 1245، قطر میں 691، عمان 600، کویت 500، بحرین 387 اور عراق سے دو سو پاکستانی کورونا وباء کی وجہ سے ملازمتیں کھوچکے ہیں۔

بھارت کا اپنے شہریوں کو لے جانے سے انکار یو اے ای سے تعلقات خراب کر سکتا ہے

یو اے ای کی شہزادی جس کی دھمکی کے بعد بھارتی حکمرانوں کا لہجہ بدل گیا

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب حکومت نے اس مشکل گھڑی میں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 ماہ تک کسی پاکستانی کو ملازمت سے نہیں نکالیں گے۔

عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی گئی ہیں اور جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہیں گے انہیں ترجیحی بنیادوں پر لایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک سے زیادہ پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں جن کی تعداد 90 ہزار کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے گزشتہ ہفتہ 17 پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئیں اور ہم اگلے ہفتہ سے سعودی عرب، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود 71 ہزار پاکستانیوں کو لانے کے لیے فلائیٹ آپریشن کو وسعت دے رہے ہیں۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو اس مشکل وقت میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد کمی کر دی ہے۔

ایرانی زائرین کو واپس لانے کے حوالے سے اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ ملک کی سرح کھولنے میں چھ اداروں کا کردار ہوتا ہے، میرے پاس اس بات کا اختیار کس طرح آ گیا؟

انہوں نے وضاحت کی کہ صرف وزیر اعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ بارڈر کھولنے کا حکم دے سکتے ہیں، جن لوگوں نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے میں نے ان کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور معاملہ اب کورٹ میں ہے۔

سفری پابندیاں: یو اے ای میں مقیم والدین نے بیٹے کی آخری رسومات فیس بک پر دیکھیں

اسلام کا مذاق اڑانے پر دبئی نے بھارتی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا

کورونا سے جاں بحق ہونے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے متعلق زلفی بخاری نے بتایا کہ ابھی تک اس کے درست اعدادو شمار ہمارے پاس نہیں ، ہم اس حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے پی آئی اے اب تک 17 میتیں واپس لائی ہے اور ہم اگلے ہفتے سعودی عرب سے میتیں واپس لائیں گے جن کی تعداد 10 کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے زیادہ سے زیادہ میتیں بغیر کسی چارجز کے وطن واپس لانے کی کوشش کرے گی۔

Tags: بیرون ملک پاکستانیخلیجی ممالک میں پاکستانیزلفی بخاریکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس: دبئی میں پھنسے پاکستانی کو اپنے والد کا آخری دیدار ویڈیو پر کرنا پڑا

شاہ رخ خان کی ایک ایسی خواہش جو پوری نہ ہو سکی

قصہ ساڑھے چار درویش (حصہ اول)

ہزاروں ارب کے مبینہ گھپلے، آئی پی پیز کے خلاف مزید تحقیقات متوقع

کورونا مریضوں کا علاج کرنیوالی امریکی خاتون ڈاکٹر نے خود کشی کیوں کی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In