بالی وڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں آج تک ایشوریہ کے ساتھ فلموں میں محبت کا مرکزی کردار ادا نہیں کر سکا جس پر مجھے شرمندگی ہے۔
20 سال قبل بننے والی فلم جوش میں ایشوریہ اور شاہ رخ خان نے جڑواں بہن بھائی کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد مجھے لوگوں نے ایشوریہ سے مشابہت دی تھی اور میں آج تک اس خوش فہمی میں جی رہا ہوں کہ میری شکل ایشوریہ سے ملتی ہے۔
فلم کے ایک سین کی وجہ سے سنی دیول اور شاہ رخ کے درمیان 16 سال بول چال بند رہی
سنجے دت کی گرفتاری اور اعتراف جرم کی تفصیلی کہانی سابق پولیس کمشنر کی زبانی
ایوارڈ کی ایک تقریب میں ایشوریہ رائے کو ٹرافی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی دوسری فلم دیوداس میں بھی ایشوریہ کا کردار مختصر تھا، پہلے میں اس فلم کو چھوڑ کر چلا گیا اور جب وآپس آیا تو یہ چھوڑ کر جا چکی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بدقسمت رہا ہوں کہ اسقدر خوبصورت ترین خاتون سے اسکرین پر محبت نہیں کر سکا، مجھے ان کے ساتھ اسکرین اسپیس تو ملی لیکن بہن بھائی کے کردار سے باہر نہیں نکل سکے۔
شاہ رخ نے اپنی تیسری فلم کے متعلق بتایا کہ اس فلم میں ایشوریہ کا کردار بھوتنی کا تھا اور ہمارے ساتھ ینگ ادکار شیمشیتا پریتی جھانگنی شیر دل شامل تھے، اس کے علاوہ میرا اور امیتابھ بچن کا مرکزی کردار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشوریہ کا اس فلم میں بھی مختصر کردار تھا، میں بڑی کوشش میں تھا کہ ان کے ساتھ ایسی فلم کر سکوں جس میں ہم مرکزی کردار ادا کر سکیں۔
ایشوریہ اور شاہ رخ نے 2016 میں ‘دل ہے مشکل’ میں آخری بار اکٹھے کام کیا تھا، اس فلم میں ایشوریہ کا مرکزی کردار تھا اور شاہ رخ نے فلم میں ان کے سابق خاوند کا مختصر کردار ادا کیا تھا۔
شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوایا ہے اور ان کے مداحوں کی بھی خواہش رہی ہے کہ دونوں کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں۔