• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارت کے معروف اداکار عرفان خان وفات پا گئے

by sohail
اپریل 29, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے معروف اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 53برس تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے۔

انہوں نے پسماندگان میں بیوہ ستاپا سکدر اور دوبیٹے بابل اور ایان چھوڑے ہیں، ان کی موت کی خبرفلم انڈسٹری کی دنیا اور اُن کے کروڑوں چاہنے والوں کو افسردہ کر گئی۔

عرفان خان نے متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کے ذریعے نام کمایا جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلمز بھی شامل ہیں، عرفان خان کو مارچ 2018ء میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے علاج کے بعد وہ قدرے تندرست ہوگئے اور اس دوران فلم انگریز میڈیم میں اداکاری کی جو کورونا وباء کی وجہ سے مارچ 2020ء میں محدود پیمانے پر ریلیز ہوئی اور ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔

وہ 1966ء میں راجستھان کے علاقہ جے پور میں مسلم خاندان کے ہاں پیدا ہوئے، ان کا نام صاحبزادے عرفان علی خان رکھا گیا، ان کے والد جاگیر دار خان ٹائر فروخت کرتے تھے۔

کرکٹ میں ناکامی کے بعد 1984ء میں عرفان خان کو سکالر شپ پر ڈرامہ سکول دہلی میں داخلہ مل گیا، فلم انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے انہوں نے کوششیں جاری رکھیں اور 1988ء میں انہیں سلام ممبئے میں چھوٹا سا کردار ملا۔

چھوٹے سیریلز میں معمولی کردار کی وجہ سے زچ ہوتے ہوئے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ فلم انڈسڑی کی بڑی اسکرین پر نام بنانے آئے تھے لیکن ٹی وی کے چھوٹے کرداروں میں پھنس گئے۔

برٹش ڈائریکٹر آصف کپاڈیہ کی فلم دی وارئر جسے 2002 میں بھارت میں شوٹ کیا گیا اس میں عرفان خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ فلم بیسٹ برٹش فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی، انہیں فلموں میں پولیس آفیسر یا ولن کے کردار ملے جنہیں دل سے ادا کیا۔

عرفان خان نے برٹش امریکن سینما میں بھی جگہ بنائی، 8 آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم سلم ڈاگ ملینئر میں عرفان خان نے پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا جو یاد گار بن گیا۔ ایک اور آسکر ایوارڈ جیتنے والی اینگ لی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ لائف آف پائی‘ میں بھی عرفان خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 30 سالہ فلمی کیریئر میں عرفان خان نے بالی ووڈ کی 50 سے زائد فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈ ز اپنے نام کیے۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے عرفان خان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وہ عالمی فلم انڈسٹری میں بھارت کے برینڈ ایمبسیڈر تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے عرفان خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پسندیدہ اداکاروں میں سے تھے، جن کی وہ تقریباً تمام فلمیں دیکھ چکے تھے جس میں آخری فلم انگریزی میڈیم تھی۔

بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ عرفان خان کی بے وقت موت سے دل ٹوٹ گیا ہے، ان کی وفات بھارتی سینما انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

عرفان خان کی موت کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور ان کے لاکھوں مداح غم سے نڈھال ہیں، بالی ووڈ کے معروف اداکاروں امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما سمیت سینکڑوں سلیبرٹیز نے عرفان خان کے بچھڑ جانے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Tags: بالی وڈعرفان خان
sohail

sohail

Next Post

امریکی وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹویٹر پر ’ان فالو‘ کر دیا

دنیا کب زندگی کی طرف واپس لوٹے گی، بھارتی جوتشی نے بڑی پیشگوئی کر دی

جب عرفان خان کو اداکاری سکھانے والے اسکول میں داخلہ ملا اور جے پور جلنے سے بچ گیا

قصہ ساڑھے چار درویش (حصہ دوئم)

بھارت میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد پراسرار طور پر کم کیوں ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In