امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے ٹویٹر ہینڈل نے فالو کرنے کے تین ہفتوں بعد ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ، ان کے آفس کے اکاؤنٹ اور بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو ’ان فالو‘ کر دیا ہے۔
10 اپریل کو امریکی وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ، ان کے آفس اور بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو ٹویٹر پر فالو کیا جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹویٹر پر فالو کیے جانیوالے عالمی لیڈر بن گئے۔
یو اے ای کی شہزادی جس کی دھمکی کے بعد بھارتی حکمرانوں کا لہجہ بدل گیا
ملیریا کی گولیاں مودی، ٹرمپ بندھن مضبوط کرنے کا باعث بن گئیں
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جن غیرامریکیوں کو فالو کیا گیا ان میں صرف بھارت کے اکاؤنٹس شامل تھے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے فالو کیے گئے اکاؤنٹس میں وزیراعظم نریندر مودی کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ، ان کے بھارتی وزیر اعظم کے آفیشل آفس اکاؤنٹ، بھارتی صدررام ناتھ کووند کے اکاؤنٹ اور واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ کے ٹویٹر اکاؤنٹس شامل تھے۔
ان سمیت وائٹ ہاؤس کے ٹویٹر ہینڈل سے 19 اکاؤنٹس کو فالو کیا جا رہا تھا جبکہ وائٹ ہاؤس کو تقریباً 21.5 ملین اکاؤنٹس فالو کرتے تھے تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے 13 اکاؤنٹس فالو کیے جا رہے ہیں جبکہ اسے فالو کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22ملین تک پہنچ گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ اور دہلی میں امریکی سفارتخانہ کو بھی ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ہے۔
کورونا وبا کے دوران دیے جانیوالے امداد ی چیکوں کو ٹرمپ نے ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا
مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کیلئے مسلسل کوشاں
حال ہی میں بھارت کی جانب سے اینٹی ملیریا دوا ہائیڈرو کلورو کوئن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا تھا تاہم بعد میں بھارت کی جانب سے اس پابندی کو ہٹائے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
اینٹی ملیریا دوا ہائیڈرو کلوروکوئن امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کے علاج میں استعمال کی جا رہی ہے۔